چائے میں لیموں نچوڑ کر پینے کا ایسا زبردست فائدہ کہ اس کے استعمال سے آپ کی زندگی کی بڑی پریشانی حل ہوجائے

image

چائے تو روز دن میں دو سے تین بار تو ایک عام انسان بھی پیتا ہے آپ بھی پیتے ہوں گے ۔ یہ الگ بات ہے کہ آپ کو چائے پسند نہیں یا تو پینا نہیں چاہتے۔ دودھ پتی چائے ہو یا سادی چائے اس کو پسند کرنے اور پینے والوں کی تعداد میں کبھی کمی نہیں ہوئی۔ لیکن چائے میں لیموں نچوڑ کر بھی پیا جاتا ہے یہ بات شاید آپ کو حیران کر رہی ہوگی مگر ایسا حقیقت ہے کہ چائے میں لیموں نچوڑ کر پینا ہماری صحت کے لئے کسی حد تک فائدہ مند ضرور ہے۔

ہماری روزمرہ زندگی اتنی مصروف ہوگئی ہے کہ ہمارے پاس خود کو دینے کے لئے وقت نہیں ہے اور دن بھر کے کام کاج میں اکثر و بیشتر سر درد کی شکایت تو اب بچوں کو بھی رہنے لگی ہے۔ کچھ ہو نا ہو سردرد ضرور ہوگا۔

سر درد کیوں ہوتا ہے۔۔۔۔؟

• سر درد کی کئی ایک وجوہات ہوتی ہیں لیکن عام طور پر یہ اس لئے ہوتا ہے کیونکہ ہم یا تو حد سے زیادہ کام کررہے ہوتے ہیں یا بیک وقت مختلف سوچوں میں گم ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ:

• آنکھوں کی کمزوری ، کان ،ناک، گلے اور دانتوں کی بیماریوں کی وجہ سے بھی سر میں درد ہوتا ہے۔

• غذا میں بے احتیاطی اور بد ہضمی کی و جہ سے بھی ہوتا ہے۔

• دماغ کی شریانوں میں خون جمع ہونے سے بھی سر درد ہوتا ہے۔

سر درد میں کیا کرنا چاہیئے۔۔۔؟

سردرد کی شکایت میں اگر کوئی آپ سے کہے کہ چائے پی لیں تو یہ ایک اچھا مشورہ ہوتا ہے کیونکہ چائے ایک قدرتی ریلکسنٹ کے طور پر کام کرتی ہے اور دماغ کے خلیات کو سکون فراہم کرتی ہے۔۔۔مگر ایک خاص اورمنفرد نسخہ ہم آپ کو بتا رہے ہیں جس کو جان کر آپ ایک مرتبہ آزما لیں آپ دوبارہ ضرور استعمال کرنا چاہیں گے:

• چائے میں لیموں نچوڑ کر پیئیں اس سے آپ کوسر درد کے ساتھ جسمانی درد میں بھی کمی واضح نظر آئے گی اورمو ڈبھی خوشگوار ہوجائے گا۔

اس کو بنانے کا طریقہ:

• ایک کپ پانی آدھا چمچ چینی آدھا چمچ چائے کی پتی ڈال کر پکائیں اور اس میں ایک لیموں نچوڑ لیں لیجیئے تیار ہے آپ کے سر درد کا سستا نسخہ۔

You May Also Like :
مزید

Chai Mein Nimbu Dal Ke Peene Ke Fayde

Chai Mein Nimbu Dal Ke Peene Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Chai Mein Nimbu Dal Ke Peene Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.