چاول کا شمار دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی عام غذاؤں میں ہے۔ اس سے پاکستانی، انڈین، چائنیز غرضیکہ ہر قسم کے کھانے بنائے اور کھائے جاتے ہیں۔
مگر لوگوں کا خیال یہ ہے کہ چاول کھانے سے وزن بڑھ جاتا ہے اور پیٹ بھاری رہتا ہے۔
ہر چیز کا صحیح طریقے سے استعمال کرنا ہی اس کی افادیت کو بڑھاتا ہے۔
لہٰذا اگر آپ چاول کو اس بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں گی تو یہ کبھی آپ کو نقصان نہیں پہنچائے گا اور نہ ہی وزن کو بڑھائے گا۔
٭ چاول اگر آپ دال کے ساتھ کھارہے ہیں تو پریشانی کی بات بالکل بھی نہیں کیونکہ دال میں فائبر اور وٹامن ہے جو کہ چاول کے ساتھ کھانے پر جسم میں گلوکوز کی مقدار زیادہ نہیں بڑھائے گا اور نہ ہی آپ کا وزن بڑھے گا۔
٭ گوشت کے ساتھ چاول کھا رہے ہیں یعنی بریانی یا پلاؤ تو بھی ٹھیک ہے یہ ہضم ہونے میں وقت لیتا ہے لیکن کولیسٹرول کو بڑھاتا نہیں ہے۔ گوشت میں چونکہ فائبر پایا جاتا ہے لہٰذا اس سے آپ کو نقصان نہیں پہنچے گا۔
٭ دودھ چاول بھی آپ استعمال کر رہے ہیں تو یہ بھی آپ کی صحت پر کوئی مضر اثرات نہیں ڈالے گا۔
یہ بھی جان لیں کہ چاول کیسے کھائیں جو وزن بڑھے؟
٭ چاول کو محض شوربے کے ساتھ نہ کھائیں کیونکہ خالی شوربے میں نہ وٹامن ہے نہ فائبر اس طرح یہ کھانا آپ کا وزن بھی بڑھائے گا اور جسم میں گلوکوز کی مقدار بھی بڑھا دے گا۔
٭ تہاری یعنی آلو کے چاول کھانے سے آپ کا وزن بڑھتا ہے کیونکہ آلو میں زیادہ کیلوریز پائی جاتی ہیں اور چاول کے ساتھ کھانے پر یہ جلدی ہضم ہونے پر جسم میں زیادہ کولیسٹرول بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔
لٰہٰذا اگر آپ تہاری کھا رہے ہیں تو کوشش کریں کہ دوپہر کے وقت ہی کھائیں۔ رات کے کھانے میں استعمال نہ کریں۔