کولیسٹرول کیا ہے اور اس کو کیسے کنٹرول میں رکھا جاسکتا ہے؟

image
کولیسٹرول چربی کی ایک قسم ہے جو ہمارے جسم کے تمام خلیات میں موجود ہوتی ہے اور اس کی مناسب مقدار کا جسم میں ہونا ضروری بھی ہے۔کیونکہ اس سے جسم میں ضروری ہارمونز کی افزائش اور نظام ہضم میں مدد ملتی ہے۔ایک عام انسانی جسم میں تقریباً 100 گرام کولیسٹرول پایا جاتا ہے، لیکن اس کی زائد مقدار بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔

خون میں جب کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جائے تو پھر یہ خون میں جمع ہو کر چکنائی کی تہیں بنا دیتا ہے جس سے خون کے نارمل بہاؤ میں رکاوٹ بنتی ہے جو کہ ہارٹ اٹیک کا سبب بھی بن سکتی ہے اور فوری موت بھی واقع ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

کولیسٹرول کو کنٹرول کیسے رکھا جائے؟

کولیسٹرول کو نارمل رکھنے کیلئے ان عادات کو اپنائیں:

٭ کریم، مکھن، چیز اور دیسی گھی، بالائی والا دودھ استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔

٭ انڈوں کی سفیدی استعمال کریں کیونکہ اس سے کولیسٹرول کنٹرول رہتا ہے۔

٭ بازاری کھانے، کیک، برگر، مٹھائیاں، ڈرنکس، کافی وغیرہ کو استعمال نہ کیا جائے۔

٭ کسی بھی قسم کے گوشت کا استعمال کم کردیں اور خاص طور پر چربی والا گوشت بالکل نہ کھائیں۔

٭ سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ ناشتے میں لہسن اور کچی گاجروں کا استعمال بھی کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

٭ سگریٹ نوشی کو بھی چھوڑ دیں، کیونکہ اس سے پھیپھڑے متاثر ہوں گے، اور شوگر کی بے قاعدگیاں جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں۔

٭ کلیجی، مغز، سری پائے اور نہاری جیسے بھاری کھانوں کو ترک کردیں۔

٭ کھانا تین حصوں میں کھائیں، پیٹ سے کم کھائیں، وزن کو بڑھنے نہ دیں، رات کو سونے سے قبل ہلکی غذا کا استعمال بہتر ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Cholesterol Control Karne Ka Tarika

Cholesterol Control Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Cholesterol Control Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.