خواتین کو روزانہ چھوہارے لازمی کیوں کھانے چاہیئے؟ جان کر آپ بھی ایسا ضرور کریں گی

image

صحت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہوتا ہے اور جہاں تک خواتین کی بات کی جائے ان کو شادی سے قبل بھی اپنی صحت کا خیال رکھنا پڑتا ہے کہ کہیں ان کو ماہواری پیچیدگیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے اور شادی کے بعد حمل سے متعلق دیگر جسمانی کمزوریوں سے بچنے کے لئے اپنا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ آج وومن کارنر میں جانیئے کیسے چھوہارے خواتین کی بڑی مشکلیں آسان کر سکتے ہیں۔

ٹپس:

٭ رات کے وقت دو چھوہاروں کو ایک کپ دودھ میں ڈال کر 20 منٹ پکائیں، جوں ہی دودھ کا رنگ گلابی ہونے لگے اس کو نیم ٹھنڈا کرکے پی لیں۔

٭ چھوہارے کو پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح اٹھ کر اس پانی کو پی لیں۔

٭ ایک کپ دہی میں چھوہاروں کو پیس کر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے کھائیں۔

٭ چھوہاروں کو سرکے میں ڈال کر 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں، اور چھوہاروں کو چبا کر کھالیں، سرکہ استعمال نہ کریں۔

فائدے:

٭ چھوہاروں کے اس طرح استعمال سے آپ کے ماہواری میں درد اور تکلیف نہیں ہوگی۔

٭ نظامِ تولید مضبوط ہو جائے گا اور مختلف انفیکشنز سے بچ جائیں گی۔

٭ دورانِ حمل سرکہ میں ڈبو کر نہ کھائیں، بلکہ دودھ میں ڈال کر پیئیں اس سے بچہ صحت مند بھی ہوگا اور بچے کے جسم میں کسی چیز کی کمی نہیں ہوگی۔

٭ جسم میں ہونے والے اندرونی دانوں سے نجات مل جائے گی۔

٭ اولیوز اور اووری کی رگیں نہیں سکڑیں گی، دورانِ خون بہتر رہے گا۔

You May Also Like :
مزید

Chuhare Khane Ke Fayde

Chuhare Khane Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Chuhare Khane Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.