شدید گرمی میں آپ بھی ٹھنڈا پاؤڈر استعمال کرتے ہیں تو یہ جان لیں ۔۔ اس میں ایسی کون سی چیز ہے جو آپ کے لیے خطرناک ہوسکتی ہے؟

image

گرمی کے موسم میں گرمی دانوں کا نکلنا عام ہے۔ ہر کسی کو نکل آتے ہیں۔ کوئی خارش کی وجہ سے پریشان رہتا ہے تو کسی کے دانوں میں اس قدر تکلیف ہوتی ہے کہ ان میں سے خون یا پیپ نکلنے لگتی ہے۔ اس تکلیف میں سب کو ٹھنڈا ٹھنڈا کولنگ پاؤڈر یاد آتا ہے۔ بچوں کو تو مائیں سب سے زیادہ کولنگ پاؤڈر لگاتی ہیں۔ لیکن اس پاؤڈر کے کئی قسم کے نقصانات بھی ہیں۔

خطرناک کیوں؟

کولنگ پاؤڈر میں مینتھول کی اضافی مقدار پائی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے ہماری جلد کو کئی طرح کے نقصانات پہنچتے ہیں۔ اس کے علاوہ کیمفور نامی کیمیکلز پائے جاتے ہیں جس سے جلن اور خارش زیادہ بڑھتی ہے لیکن چونکہ مینتھول ساتھ میں ہوتا ہے اسی لیے ٹھنڈک پیہنچتی ہے۔

نقصانات:

٭ ٹھنڈے پاؤڈر کے استعمال سے جلد کالی پڑ جاتی ہے کیونکہ اس میں موجود کیمیکلز جلد کی اندورنی پرتوں تک پینچتے ہیں جن سے ٹھنڈک ملنے کے ساتھ ساتھ جلد کا رنگ خراب ہونے لگتا ہے۔

٭ اس کا بے جا استعمال اور بہت زیادہ استعمال جلد کے کینسر میں بھی مبتلا کرسکتا ہے۔ کیونکہ یہ ہمارے جسم کے ٹشوز پر منفی اثرات پیدا کرتا ہے۔

٭ چہرے، بازو غرضیکہ پورے جسم میں جہاں جہاں یہ پاؤڈر استعمال کیا جاتا ہے اس جگہ انفیکشن بھی ہو جاتا ہے لیکن ہمیں چونکہ ٹھنڈک پہنچتی ہے اس لیے ہم زیادہ غور نہیں کر پاتے۔ اس لیے ہر وقت یہ پاؤڈر استعمال نہ کریں۔ دن میں ایک مرتبہ استعمال کرنے سے نقصان نہیں لیکن لا محدود استعمال کرنا قابلِ نقصان ہے۔

٭ جب پسینہ زیادہ آرہا ہو تو اس پاؤڈر کو نہ لگائیں، بلکہ پہلے پسینہ صاف کریں اور تھوڑی دیر بعد جسم پر لگائیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پسینے میں نمکیات ہوتی ہے۔ نمکیات کے ساتھ ساتھ کیمیکلز جلد پر مزید خارش کا باعث بن سکتا ہے۔

٭ ایسبیسٹوس نامی ایک کیمیکل اکثر ٹیلکم پاؤڈر میں بھی موجود ہوتا ہے اور ان ٹھنڈک والے پاؤڈر میں بھی شامل ہوتا ہے۔ یہ دراصل پھیپھڑوں کے کینسر کا باعث بنتا ہے۔ اس وجہ سے یہ احتیاط کرنا لازمی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Cooling Powder Ke Nuksan

Cooling Powder Ke Nuksan - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Cooling Powder Ke Nuksan. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.