بریانی پکے یا قورمہ، تکہ بنے یا کٹلس ہر پکوان کے ساتھ رائتہ آپ بھی بناتے ہوں گے کیونکہ یہ کھانوں کے ساتھ ذائقے کو ایک نیا رنگ دیتا ہے اور کھانے میں مزہ بھی آتا ہے۔ بچے ہوں یا بڑے سب ہی رائتہ کھانے کے شوقین ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ تو صرف رائتہ ہی کھانے میں بنا لیتے ہیں اور اس کو روٹی یا ڈبل روٹی بن کے ساتھ کھاتے ہیں جو کہ بہت مزے دار ہوتا ہے اور پیٹ بھی اچھا بھر جاتا ہے۔
مگر صرف رائتہ کھانے کے فوائد بھی ہیں اب یہ سن کر آپ کو حیرانی ہو رہی ہوگی کہ رائتے کے کون سے فوائد ہیں تو چلیں جانتے ہیں کہ اس سے آپ کو کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ ۔
فوائد:
• رائتہ میں چونکہ دہی استعمال ہوتی ہےجوکہ پرو بائیوٹک ہے اور جراثیموں کے خلاف ایک ڈھال ہے لہٰذا جسم میں موجود کسی بھی قسم کے جراثیموں کو مارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ۔
• رائتہ ایک ہلکا کھانا ہے جوکہ آپ کے نظامِ ہاضمہ کو بہتر رکھنے میں مدد دیتا ہے۔۔
• گرمی میں جسم کو ڈی ہائیڈریٹ رکھنے میں رائتہ مددگار ہے۔۔
• شوگر لیول جن لوگوں کا بڑھ گیا ہے تو وہ رائتہ کو تواتر سے استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ اس کے سائید افیکٹ نہیں ہوتے تو یہ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔۔
• وزن بڑھنے کی شکایت ہے تو بھاری غذاؤں کو کھانے سے اچھا ہے کہ آپ رائتے کو استعمال کریں اور اضاف چربی کو گھٹائیں۔۔
رائتے کی اقسام:
۔
آپ رائتے کو مختلف انداز سے بنا سکتے ہیں چند ایک اقسام ہم آپ کو بتا دیتے ہیں جو آپ کو اپنے ذائقہ معیار کے مطابق اچھی لگے:
1. لوکی کا رائتہ۔
2. دہی کا سادہ رائتہ۔
3. کھیرے کا رائتہ۔
4. بینگن کا رائتہ۔
5. ٹماٹر کا رائتہ۔
6. پالک کا رائتہ۔
اس کے علاوہ مکس سبزیوں کا رائتہ بھی بنایا جاتا ہے جو خاصا مذیدار اور زیادہ پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔۔