خواتین گھر میں دانت میں کیڑا لگنے کی شدید تکلیف کو کم کیسے کرسکتی ہیں؟ جان لیں تاکہ ایسی صورتحال میں درد میں کمی آجائے

image
مزیدار غذائیں کھانے کے لئے مضبوط دانت بھی ہونے چاہئیں۔۔ لیکن جب دانتوں میں درد ہو تو ہر وقت بے چینی رہتی ہے۔ کبھی ٹھنڈا گرم، تو کبھی مسوڑوں میں درد یا پھر زیادہ میٹھا کھانے سے دانتوں میں کیڑا لگنے کی شکایت ہونے لگتی ہے۔

آج بیوٹی کارنر سے گھر بیٹھے دانتوں کی تکلیف میں کمی لائیں وہ بھی بناء کسی مضر اثرات کے۔۔۔

1: دانتوں کے درد کے لئے نسخہ:

دانتوں میں درد کے لئے آپ ایک چمچ سرسوں کا تیل لیجئے اس میں پھٹکری (Alum) اور لونگ کا پاؤڈر اچھی طرح ملائیے اور دانتوں میں جس جگہ آپ کو درد ہے وہاں لگاکر چھوڑ دیجیئے۔۔۔ اس کو لگانے کے بعد منہ سے جو تھوک یا رطوبت نکلے اس کو پھینک دیجئیے۔۔۔

اس عمل سے آپ کو دانت کے درد میں فائدہ ہوگا۔۔

2: دانتوں میں کیڑا لگ جائے

اگر دانتوں میں کیڑا لگنے کی شکایت ہے تو روزانہ رات کے وقت پانچ چائے کے چمچ سرسوں کے تیل میں ہم وزن پھٹکری (Alum) کا پاؤڈر اچھی طرح ملائیے اور دانتوں میں جس جگہ کیڑا لگ گیا ہے وہاں روئی کی مدد سے لگا

لیجئے اور ایک گھنٹے تک چھوڑ دیجیئے۔ اس کو بھی لگانے کے بعد منہ سے جو تھوک یا رطوبت نکلے اس کو پھینکتے رہیے ۔۔۔

مندرجہ بالا دونوں نسخوں کو استعمال کرنے سے آپ کے دانتوں کی تکلیف بھی کم ہوگی اور وہ مضبوط بھی ہوجائیں گے۔۔۔

دانتوں کے معاملے میں احتیاط برتیں کیونکہ باقاعدگی سے اگر دانتوں کو صاف نہ کیا جائے ان کا خیال نہ رکھا جائے تو مختلف دماغی بیماریاں بھی ہوسکتی ہیں

You May Also Like :
مزید

Dant Ke Dard Ko Kam Karne Ka Tarika

Dant Ke Dard Ko Kam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Dant Ke Dard Ko Kam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.