دانت اگانے کا نیا سائنسی طریقہ جس سے نہ ہو شدید تکلیف اور نہ ہو مسوڑوں کا کوئی مسئلہ

image
اچھا کھانے کے لئے اچھے اور مضبوط دانتوں کی ضرورت ہوتی ہے اور عمر رسیدہ حضرات کے لئے یہ محض ایک خواب بن کر رہ جاتا ہے کیونکہ ان کے دانت تو ٹوٹ چکے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے مناسب غذا بھی کھانا محال ہوجاتا ہے۔

لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ اب سائنس اور ٹیکنالوجی اتنی ترقی کرچکی ہے کہ ایک خاص عمل سے گزر کر آپ کے اصلی دانتوں کی جگہوں یعنی مسوڑوں میں ایک جیل کچھ دن روزانہ لگانے سے قدرتی طور پر پرانے دانتوں کی جگہ ایک اور نیا دانت اگ جائے گا جس سے نہ تو کسی قسم کی کوئی تکلیف ہوگی اور نہ کھچاؤ۔

کولمبیا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر اور جنرل آف ڈینٹل ریسرچ کے تحت ایڈلٹ اسٹیم سیل کے ری گروتھ یعنی دانتوں میں فلنگ اور لیکیویڈ کی مدد سے ایسا ریشہ پیدا ہوگا جو کہ اصلی دانت کی طرح ہی منہ میں اسی مسوڑے پر اگے گا جہاں پرانا دانت ٹوٹا تھا اور اسی کی جگہ یہ مضبوطی سے کام کرے گا۔ جس کے اگنے کے بعد یہ گمان کرنا مشکل ہے کہ یہ اصلی ہے یا نقلی کیونکہ یہ اصلی کی طرح افعال انجام دے گا۔

گزرتے وقت کے ساتھ جب دانتوں کی اصلی عمر جلد ہی ختم ہونے لگے گی، اس وقت میں یہ ری گروتھ دانت انسانی جسم کا اہم حصہ بن کر سامنے آئیں گے۔ ماہرین کے مطابق اس سے بہت سے فائدے حاصل ہوں گے کیونکہ نیا دانت اُسی ساکٹ میں پیدا ہوگا جس سے پرانا دانت نکلا تھا اور باقی دانتوں کے ساتھ فٹ ہو جائے گا اور دانتوں میں خلا پیدا نہیں ہونے دے گا۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Dant Ugane Ka Tarika

Dant Ugane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Dant Ugane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.