دوائیوں کے بغیر ہڈیاں مضبوط بنانے کا طریقہ
اگر آپ صحت مند رہنے کے خواہش مند ہیں تو تیز تیز چلنے کو اپنی عادت بنالیں کیونکہ یہ بھی ایک قسم کی ورزش ہے۔ اس سے دل اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ جبکہ دل کے دورے کا خطرہ 25فیصد کم ہوجاتا ہے۔ جو مرد روزانہ آدھے گھنٹے تک تیز تیز چلتے ہیں ان میں پروسٹیٹ گلینڈ کے سرطان میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، تیز تیز چلنے سے ڈپریشن سے نجات مل جاتی ہے اور ذیابطیس کے امکانات بھی ختم ہوجاتے ہیں ۔