ڈیلیویری کے بعد اکثر خواتین کا پیٹ نکل آتا ہے جس کو کم کرنے کے لیے وہ نہ تو اپنی خوراک میں کمی کر سکتی ہیں اور نہ کوئی ڈائٹ فوڈ کھا سکتی ہیں کیونکہ ظاہر ہے دودھ پلانے والی مائیں ہیں انہوں نے اپنی خوراک میں کمی کردی تو بچے کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، بچہ بھوکا رہے گا اس کا پیٹ نہیں بھرے گا یا بچے کے پیٹ میں درد ہونے جیسے کئی قسم کے مسائل ہوں گے۔ یہ ہر گھر کی کہانی ہے کہ خواتین جہاں پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا شکار ہو جاتی ہیں وہیں ان کو اپنے آپ کو آئینے میں دیکھ کر تکلیف ہو رہی ہوتی ہے کہ پہلے میں کتنی سمارٹ تھی اور اب کیسی ہوگئی۔ ان حالات میں اکثر گھر والے اور شوہر بیگمات کو مذاق میں کہہ دیتے ہیں کہ وزن بڑھ گیا کتنی موٹی ہوگئیں وغیرہ ۔۔
اگر آپ بھی اسی مسئلے سے دو چار ہیں تو اب ایسا طریقہ آزمائیں جس سے آپ کا لٹکا ہوا پیٹ بھی کم ہو اور ساتھ ہی ڈیلیویری کے بعد ہونے والے جسم کے دردوں سے بھی نجات مل سکے تو آئیے جانتے ہیں ڈاکٹر بلقیس کی بتائی گئی پیٹ کم کرنے کی سب سے آسان ترکیب
ٹپ :
٭ بازار میں لال رنگ کی اینٹ بآسانی مل جاتی ہے جسے کچی اینٹ بھی کہا جاتا ہے اس کو چولہے پر رکھ کر گرم کریں اور پھر احتیاط سے اس کو ایک سٹیل کے پرانت میں رکھ لیں۔ پھر اپنے پیٹ پر ایک تولیہ رکھیں اور یہ پرانت پیٹ کے قریب کرلیں۔ زیادہ گرم ہونے کی صورت میں اس کو تھوڑا سا دور کرلیں تاکہ بھاپ ہلکی ہلکی پیٹ پر لگتی رہے۔

٭ اس کے ساتھ ہی ساتھ اجوائن کو اتنا باریک پیس لیں کہ اس کا باریک سا پاوڈر تیار ہو جائے، اب ایک ململ کے کپڑے پر اس اجوئان کے پاؤڈر کو رکھیں اور پوٹلی تیار کرلیں۔ اس پوٹلی کو توے پر رکھ کر ہلکا گرم کریں یا جتنی زیادہ گرمائش آپ برداشت کرسکیں اس حساب سے گرم کرلیں۔ اس سے بھی پیٹ کی سکائی کریں اور جس جگہ جسم میں درد ہے وہاں بھی کرلیں۔ یہ درد میں بھی کمی کا ذریعہ ہے اور جسم کی چربی کے بیرونی خول کو کم کرنے کا آسان ذریعہ ہے۔