پپیتے کا جوس نہ دینے کی وجہ سے بیٹا مرگیا ۔۔ بڑھتے ہوئے ڈینگی کیسز میں فائدہ دینے والا یہ جوس کیوں منع کیا گیا؟ مریض پریشان

image

ڈینگی بُخار مُلک بھر میں سب سے زیادہ پھیلا ہوا ہے۔ اس سے سندھ اور کراچی والے بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ کراچی کے بڑے ہسپتال ہوں یا کوئی عام سی کلینک ہر جگہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بے شمار اضافہ ہو رہا ہے۔ روزانہ 100 سے زائد کیسز پورے شہر میں رپورٹ ہو رہے ہیں اور اگر اس ماہ کے آخر تک یہی صورتحال رہی تو کورونا کے بعد ڈینگی سے اموات کی شرح میں اضافہ ہو جائے گا۔

ڈینگی بخار کو کم کرنے کیلئے جہاں ڈاکٹری ادویات کام کرتی ہیں وہیں گھریلو طور پر پپیتے کے پتوں کا جوس مریضوں کو پلانے کیلئے ڈاکٹر خود بھی مشورہ دیتے تھے اور یہ ٹوٹکہ تو پچھلے کتنے سالوں سے اس بخار میں استعمال کیا جا رہا ہے اور اس سے لوگ مستفید بھی ہوئے ہیں۔ لیکن اب دیکھا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر مریضوں کو منع کر رہے ہیں کہ وہ یہ جوس ڈینگی میں استعمال نہ کریں جس سے عوام پریشان ہو رہی ہے کیونکہ اموات کی شرح میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

ڈاکٹر منع کیوں کر رہے ہیں؟

ڈاکٹروں کے مطابق: " پپیتے کے پتے ڈینگی کو کیور کرنے کا ایک مفید ذریعہ ضرور ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ مرض بالکل صحتیاب بھی ہو جاتے ہیں۔ لیکن ان کے استعمال سے مریضوں میں ڈی ہائیڈریشن ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے جان جانے کا خطرہ بھی ہے۔ دراصل مریض اپنی ہائیڈریشن کا خیال نہیں رکھ پاتے اور پانی یا دیگر جوسز نہیں پیتے جس سے جسم میں نمی کی مقدار کم سے کم ہو جاتی ہے۔

پپیتے سے فائدہ کیوں حاصل ہوتا ہے؟

پپیتے کے پتوں میں پپائن، فائبر، پروٹین اور امائنو ایسڈز پائے جاتے ہیں البتہ پپیتے میں وٹامن اے، سی، ای، کے، ڈی، میگنیئشم، آئرن بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

لوگ کیا کہتے ہیں؟

ایک خاتون کے بیٹے کا انتقال ڈینگی کی وجہ سے ہوا۔ خاتون اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ: " میرے بیٹے کو ڈینگی ہوا تھا، ہم نے اسے پپیتے کے پتوں کا رس پلانا شروع کیا، اس کا بُخار بھی تھم گیا اور وہ ٹھیک ہونے لگا۔ لیکن ڈاکٹر نے کہا پپیتے کا رس ہر گز نہ پلائیں اور 2 دن بعد میرا جوان سالہ بیٹا انتقال کرگیا۔ مجھے تو سمجھ نہیں آیا کہ ایسا کیوں ہوا ۔۔ "

ایسا کیوں ہوا؟

اس کا جواب ہم آپ کو بتا چکے ہیں کہ ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے ڈاکٹر اس کو پینے سے منع کر رہے ہیں۔ لیکن اگر اس کے ساتھ پانی کی کمی کو پورا کیا جائے تو یقیناً افاقہ ہوتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Dengue Mein Papita Ka Juice Peene Se Dr Q Mana Kar Rahe Hain

Dengue Mein Papita Ka Juice Peene Se Dr Q Mana Kar Rahe Hain - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Dengue Mein Papita Ka Juice Peene Se Dr Q Mana Kar Rahe Hain. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.