نزلہ اور بُخار ! کہیں آپ کو بھی تو ڈینگی نہیں ہوگیا؟ ڈینگی سے بچنے کے لئے ڈاکٹر کیا احتیاطی تدابیر بتا رہے ہیں؟ جانیں مفید مشورے

image

آج کل ملک بھر میں نزلہ زکام، بخار اور پیٹ درد کی وباء پھیلی ہوئی ہے صرف سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہی نہیں بلکہ دیگر شہروں میں بھی وائرل بخار بڑھ رہا ہے اور جسم میں درد کی تکلیف میں بھی اضآفہ ہو رہا ہے۔ یہ وائرل ڈینگی کی جانب بڑھتا ہوا ایک قدم ہے جس کی وجہ سے اب ڈاکٹر ہر چیز سے احتیاط کرنے کے مشورے دے رہے ہیں۔ کوئی گھر میں لُبان کی دھونی دینے کے لئے کہہ رہا ہے تو کوئی پانی کو ابال کر استعمال کرنے کی تجویز کر رہا ہے جس کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ ڈینگی سے خود کو بچایا جا سکے۔

ہر سال مکھ بھر میں ڈینگی سے لاکھوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور اس سال یہ تباسن دگنا ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ ملک میں پہلے سے جاری بارشیں اور گندے پانی کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔ ہلکے بخار میں آپ ڈاکٹر کے پاس جائیں تو وہ آپ کو بلڈ ٹیسٹ اور ڈینگی ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دے رہا ہے جس پر لوگ یقین نہیں کر رہے اس کو سنجیدہ نہیں لے رہے جبکہ اس موسم میں اپنی صحت کو اولین ترجیح دیں اور ڈینگی کا ٹیسٹ کروائیں۔ اپنے گھر میں دن میں 3 سے 4 مرتبہ ڈیٹول کا سپرے کریں اور جراثیم سے پاک بنائیں ۔

ڈینگی کا نشانہ ایسے افراد زیادہ بنتے ہیں جن کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے۔ ڈینگی کا مچھر رنگین ہوتا ہے اس کا جسم زیبرے کی طرح دھاری دار جبکہ ٹانگیں عام مچھروں کی نسبت لمبی ہوتی ہیں۔کھوں میں درد، سر کا درد، پٹھوں میں درد، خارش، ہڈیوں میں درد، جوڑوں کا درد اس کی عام علامات میں سے ایک ہے۔

احتیاطی تدابیر:

٭ ٹھنڈا پانی استعمال نہ کریں، بلکہ ابلا ہوا نیم گرم پانی پیئیں۔

٭ مچھر کاٹنے کی صورت میں تارے میرے کے تیل کا استعمال کریں یا رات سوتے وقت ہلکا سپرے کرلیں تاکہ مچھر نہ کاٹیں۔

٭ گھر کی صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کھانے کی چیزوں کو کھلا نہ رکھیں۔

You May Also Like :
مزید

Dengue Se Bachne Ke Liye Kya Karen

Dengue Se Bachne Ke Liye Kya Karen - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Dengue Se Bachne Ke Liye Kya Karen. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.