بچوں کو دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے ڈاکٹر بلقیس کی بتائی گئی خاص ٹپ جس سے ہو ان کی بڑی مشکل آسان

image

بچوں کی نشوونما کے لیے ماں کا دودھ ایک اہم جز ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بچے کو 2 سال تک ماں کا دودھ پلایا جائے تاکہ اس کی ہڈیاں بھی مضبوط رہیں اور اس کا مدافعتی نظام بھی بہتر رہے۔ وہ مائیں جن کو دودھ کی کمی کا مسئلہ نہیں ہوتا وہ اپنے بچوں کو بآسانی 1 یا 2 سال تک دودھ پلا سکتی ہیں لیکن ایسی مائیں جن کے بچے کمزور ہوں اور ان کو دودھ کی کمی کا مسئلہ ہو تو ان کے لیے بچوں کی صحت کو بڑھانا اور بہتر انداز میں نشوونما کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسی تمام خواتین کے لیے ڈاکٹر بلقیس نے بتائی ایک خاص ٹپ جس سے دودھ کی کمی بھی نہ ہو اور بچے کا پیٹ بھی بھرا رہے۔

ٹپ :

٭ 50 گرام مخانوں کو اچھی طرح پیس کر پاؤڈر بنا لیں، پھر اس میں 20 گرام بنولا کے بیج اور 20 گرام سونف کو اچھی طرح باریک پیس لیں۔ تمام چیزوں کو پاؤڈر کی شکل میں یکجان کرلیں۔

٭ روزانہ رات کو سونے سے قبل اس پاؤڈر کو ایک گلاس نیم گرم دودھ میں اچھی طرح مکس کرکے پی لیں۔

فائدہ:

٭ اس سے ماں کے دودھ میں بھی اضافہ ہوگا اور بچے کی صحت کے لیے بھی مناسب ہے۔

You May Also Like :
مزید

Doodh Pilane Wali Maa Ke Liye Dr Bilquis Ki Tip

Doodh Pilane Wali Maa Ke Liye Dr Bilquis Ki Tip - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Doodh Pilane Wali Maa Ke Liye Dr Bilquis Ki Tip. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.