بدلتے موسم کے ساتھ آتی بیماریاں۔۔۔ بخار اور نزلہ، زکام کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈاکٹر بلقیس اور ڈاکٹر عیسیٰ کیا مشورے دیتے ہیں؟

image

موسم میں آنے والی اچانک تبدیلیاں انسان کے جسم اور صحت پر گہرا اثر ڈالتی ہیں جیسے دن میں اگر تیز گرمی ہے تو رات کو موسم ٹھنڈا ہوگا، صبح بارش ہے تو شام میں بلکل حَبس ہوگا۔ اس طرح کی اچانک موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے وائرس اور بیکٹیریا کو موقع مل جاتا ہے اپنی افزائش کا جس کے بعد وہ انسانی جسم میں داخل ہوکر مختلف بیماریاں پیدا کرتے ہیں جن میں عام طور پر نزلہ، زکام کھانسی اور بخار شامل ہے۔

آج ہم آپکے لیئے لائے ہیں کچھ جانے مانے مشہور ڈاکٹرز کے مفید مشورے جن سے آپ ان بیماریوں سے بچ سکتے ہیں یا پھر انھیں مزید بڑھنے سے پہلے روک سکتے ہیں۔

ڈاکٹر عظمٰی حمید نے بتائیں کچھ وجوہات:

۔ جسم کے درجے حرارت میں آنے والی فوری تبدیلی آپکے لیئے خطرناک ہوتی ہے جیسے کہ گرمی سے گھر آکر فورا اے سی والے ٹھنڈے کمرے سے چلے جانا، یا پھر تیز گرمی سے گھر آتے ساتھ ہی ٹھنڈے پانی سے نہانا نقصان کا باعث ہے۔ ۔ جسم میں قوت مدافعت کی کمی موسمی بیماریوں کو جلدی اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ اسلیئے ضروری ہے کہ اپنی غذا اور روزمرہ زندگی میں نیند کا خیال رکھیں، چھ سے آٹھ گلاس پانی پیئں، ورزش کریں اور وٹامنز اور پروٹین کی کمی نہ ہونے دیں اپنے جسم میں۔ ۔ ایسے موسم میں جسم کے درد کی عام وجہ ہے وٹامن ڈی کی کمی، کیونکہ ہمارے یہاں لوگ دھوپ سے بھاگتے ہیں جبکہ سورج وٹامن ڈی کا بہترین ذریعہ ہے اور اگر صحیح وقت میں دھوپ لی جائے تو آپ اسکی کمی سے بچ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر بلقیس کے نسحے:

ڈاکٹر بلقیس موسم کی بتدیلی میں ہونے والی عام بیماریوں سے بچنے کے کچھ آسان حل بتائے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں؛ ۔ بارش کے موسم میں مختلف وائرس جنم لیتے ہیں جن میں کچھ وائرس آپ کے پھیپڑوں میں داخل ہوکر خشک کھانسی کا سبب بنتے ہیں جس کی وجہ سے پورا سینا دُکھنے لگتا ہے۔ اسکے لیئے آسان حل یہ ہے کہ 2 کپ پانی میں 2 چمچ کلونجی ڈال کر اتنا بوائل کریں کہ وہ 1 کپ رہ جائے، پھر اس میں ایک چٹکی نمک شامل کرکے اسے نیم گرم ہی آہستہ آہستہ گلے میں ٹھہرا کر پئیں، اثر آپکو خود نظر آئیے گا۔ ۔ کبھی گرمی کبھی سردی تو کبھی بارش ایسے میں آپکے جسم پر منفی اثرات پڑھتے ہیں جس سے نزلہ، زکام، بخار اور جسم درد وغیرہ ہوتا ہے، اس سے بچنے کیلیئے روزانہ سیب کے جوس میں لانگ ڈال کر پینے سے آپکے جسم کا نظام متوازن رہے گا۔

ڈاکٹر عیسٰی نے بتائے کچھ گھریلو ٹوٹکے:

۔ نزلہ، زکام، کھانسی یا گلے کی خراش کیلیئے سب سے بہترین ہے کہ آپ اسٹیم لیں۔ گرم پانی میں سفیدے کا تیل جو کہ با آسانی دکانوں پر مل جاتا ہے اسکے چار سے پانچ قطرے شامل کرکے اسٹیم لینے سے اندر موجود نزلہ بلغم وغیرہ ختم ہوجاتا ہے اور گلے کی خراش سے بھی راحت ملتی ہے

۔ اگر آپکو جسم میں حرارت محسوس ہو اور بخار جیسا لگے تو اسکے لیئے سب سے بہتر حل یہ ہے کہ آپ آدھی چمچی کلونجی میں کچھ قطرے لیموں کے شامل کرکے اسے دن میں دو بار لیں، اس سے آپکا بخار اتر جائے گا۔

۔ 1 کپ پانی میں 2 لانگ، 1 ٹکڑا ادرک اور دار چینی کا شامل کرکے اسکا قہوہ بنا کر پیئیں اور اگر چاہیں تو شہد بھی ڈال سکتے ہیں اس سے کھانسی زکام اور بخار میں آرام ملے گا اور اندرونی طور پر فائدہ بھی پہنچے گا.

You May Also Like :
مزید

Dr Bilquis Aur Dr Essa Ki Tip

Dr Bilquis Aur Dr Essa Ki Tip - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Dr Bilquis Aur Dr Essa Ki Tip. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.