ڈاکٹر بلقیس نے بتایا ایسا قہوہ بنانے کا طریقہ جو سردیوں میں جلد کو چمکدار بنانے کے ساتھ وزن کم کرکے کرے آپ کی بڑی مشکل آسان

image

سردی میں لوگ مزیدار پکوان اور حلوے وغیرہ کھانا پسند کرتے ہیں اس کے علاوہ بھی ایسی کئی غذائیں جیسے کہ پائے اور سوپ وغیرہ کا استعمال کیا جاتا ہے جو جسم کو گرمائش تو دیتا ہے لیکن ساتھ ہی وزن بھی بڑھا دیتا ہے۔ اس مسئلے سے بچنے کے لئے ڈاکٹر بلقیس نے ایک مزیدار قہوہ تیار کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔ قہوے کے اجزاء اور بنانے کا طریقہ اس قہوے کو بنانے کے لئے دو گلاس پانی میں دار چینی ڈال کر ابالیں اس کے بعد اس میں تھڑی سی لیمن گراس ڈالیں اور تھوڑی دیر پکا کر چولہا بند کردیں۔ اس کے بعد ٢٥ سے ٣٠ پتیاں کرش کر کے پودینہ اور ادرک ڈالیں۔ اب ایک بڑا لیموں کا رس نچوڑ کر الگ کر لیں اور چھلکا دیگچی میں ڈال دیں ۔ اس کے ساتھ ہی تھائم اور اگر تھائم نہ ہو تو تلسی دیگچی میں ڈالیں اور ٥ منٹ تک دم پہ رکھ دیں۔ اب اگر چاہیں تو ایک ساشے گرین ٹی کپ میں رکھ دیں اور دیگچی والا قہوہ چھان کر نکال لیں۔ قہوے کے فائدے اس خاص قہوے سے کھانا جلدی ہضم ہوگا اس کے علاوہ یہ وزن میں کمی اور جلد کو صاف شفاف بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ قہوے کے تمام اجزاء قدرتی ہیں اور ہر جز کا صحت اچھی رکھنے میں اہم کردار ہے اس لئے اگر سردی میں اس قہوے کا استعمال کیا جائے تو گلے کے درد اور نزلے کے علاوہ بہت سے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔ نوٹ اس قہوے میں نہ ہی شہد ملانا ہے اور نہ ہی چینی۔

You May Also Like :
مزید

Dr Bilquis Ka Special Qehwa

Dr Bilquis Ka Special Qehwa - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Dr Bilquis Ka Special Qehwa. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.