آج کل خواتین کم عمر میں ہی جوڑوں کے درد کا شکار ہو جاتی ہیں اور پھر ۔۔۔ جانیں ڈاکٹر بلقیس سے جوڑوں کے درد کا آسان علاج

image

آج کل خواتین جوانی میں ہی جوڑوں کے درد کا شکار ہو جاتی ہیں جس کی وجہ یہ ہے خواتین میں آئرن کی کمی ہو جاتی ہے اور ساتھ ہی وافر مقدار میں کیلشئیم کا استعمال نہ کرنا دودھ نہ پینا جوڑوں کے درد میں اضافہ کردیتا ہے۔ مگر ڈاکٹر بلقیس نے خواتین کو ایک آسان اور گھریلو نسخہ بتایا ہے جس کو استعمال کرنے کے لئے آپ کو چاہیئے:

اجزاء:

سرسوں کا تیل، ہلدی، انڈہ

لیپ بنانے کا طریقہ:

۰ دو چمچ سرسوں کے تیل کو پین میں ڈال کر گرم کریں۔

۰ پھر اس میں ایک چمچ ہلدی مکس کرکے خواب پکائیں۔

۰ اب اس میں ایک انڈہ مکس کرلیں، لیجیئے لیپ تیار ہوگیا۔

استعمال کا طریقہ:

۰ ململ کے کپڑے پر چمچ کی مدد سے ہلدی اور انڈے کا لیپ لگائیں اور گھنٹوں کے اوپر باندھ لیں۔ اس کو ایک گھنٹے تک لگائیں رکھیں۔

۰ اس عمل سے آپ کو جلد ہی گٹھنوں کے درد میں فائدہ ہو جائے گا۔

فائدہ:

اس ٹپ میں موجود ہلدی اینٹی آکسیڈنٹ، سرسوں کا تیل درد کش اور ورم کش ہے جبکہ انڈے میں موجود پروٹین اور ضرروی کیلشیئم جوڑوں کو طاقت دینے اور درد ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Dr Bilquis Ne Bataya Joron Ke Dard Khatam Karne Ka Tarika

Dr Bilquis Ne Bataya Joron Ke Dard Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Dr Bilquis Ne Bataya Joron Ke Dard Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.