خواتین کو تھائی رائیڈ کے مسائل ہیں تو دودھ میں دھنیا کس طریقے سے ڈال کر پیئیں ۔۔ جانیے ڈاکٹر بلقیس تھائی رائیڈ کو کنٹرول کرنے کے لیے کون سا طریقہ بتا رہی ہیں؟

image

ہمارے جسم میں کئی اقسام کے غدود پائے جاتے ہیں، جو مختلف کام سرانجام دیتے ہیں ان میں سے ایک اہم گلینڈ ''تھائی رائیڈ گلینڈ'' کہلاتا ہے، جو ہمارے گلے کے نچلے حصے میں موجود ہوتا ہے اور تتلی کی مانند دکھائی دیتا ہے، اس غدود کا بنیادی کام غذاؤں کے ذریعے حاصل ہونے والی توانائی کو کنٹرول کرنا ہے. تاہم اگر کسی بھی سبب تھائی رائیڈ گلینڈ کے افعال میں کوئی گڑبڑ ہو جائے تو مختلف اقسام کے امراض لاحق ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، جبکہ عُمر بڑھنے کے ساتھ بھی تھائی رائیڈ گلینڈز کی کارکردگی متاثر ہو جاتی ہے، عام طور پر اس غدود کے غیر فعال ہونے کی 5 بنیادی علامات ظاہر ہوتی ہیں جن میں وزن بڑھنا، تھکاوٹ، ذہنی دباؤ، بدہضمی، مزاج میں اُتار چڑھاؤ چڑچڑا پن شامل ہیں۔ ڈاکٹر بلقیس بتاتی ہیں اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ اہم ٹپس۔

ڈاکٹر بلقیس ٹپس:

٭ خشک دھینے کو دودھ میں اچھی طرح پکا کر پینے سے بھی یہ مسئلہ حل ہوتا ہے۔ دن میں ایک کپ پی لیں۔ اس میں چینی اگر ڈالنی ہو تو آدھا چمچ ہی استعمال کریں۔

ایک پین میں 2 کپ پانی ڈالیں اس میں اسگندھ ناگوری کی 2 سے 3 لکڑیاں شامل کریں ساتھ ہی آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈالیں اور اتنا پکائیں کہ پانی ایک کپ رہ جائے، اب اس چائے کو چھان کر اس میں گرین ٹی کا ایک ٹی بیگ ڈالیں اور اس چائے کو دن میں 2 مرتبہ روزانہ گرما گرم پیئیں، اس چائے کے استعمال سے بڑھتا وزن کنٹرول ہوگا۔ اور آپ کا ہائپو تھائی رائیڈ کنٹرول ہو جائے گا۔

٭ تھائی رائیڈ کو کنٹرول کرنے کے لیے سونف کا پانی روزانہ دن میں 2 کپ کسی بھی وقت استعمال کریں۔ یہ آپ کو لازمی فائدہ پہنچائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Dr Bilquis Thyroid Method

Dr Bilquis Thyroid Method - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Dr Bilquis Thyroid Method. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.