گاجر کا جوس نہ پیئیں ۔۔ جانیے ڈاکٹر بلقیس شیخ حاملہ ماؤں کو کون سے اہم مشورے دیتی ہیں؟

image

ماں بننا ایک خوبصورت احساس ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک مشکل مرحلہ بھی ہے،اس میں احتیاط لازمی ہے خاص کر ان ماؤں کے لئے جن کا یہ پہلا تجربہ ہے۔ایسے میں ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس نے کچھ احتیاطی تدابیر بتائی ہیں جو نئی بننے والی ماؤں کے لئے ضروری ہیں۔

1۔دوران حمل ریلیکس رہنے کی کوشش کریں،غیر ضروری ٹینشن نہ لیں۔

2۔جوسز کا استعمال پہلے تین ماہ میں نہ کریں،خاص کر گاجر کا جوس مفید نہیں ہے۔

3۔کلیجی،اسٹرابیری،کم پکی ہوئی مچھلی اور جن غذاؤں میں وٹامن اے زیادہ ہے ان سے پرہیز کریں یہ آپ کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

4۔پپیتا نہ کھائیں۔

5۔سونف کا زیادہ استعمال نہ کریں ،پورے دن میں زیادہ سے زیادہ ایک ٹی اسپون استعمال کریں۔

6۔آرام دہ جوتے اور کپڑوں کا استعمال کریں۔

7۔دست آور دوا یا غذاؤں کا استعمال نہ کریں۔

8۔چہل قدمی ضرور کریں۔

9۔اپنے وزن کو کم رکھنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اچھی غذا لیں تاکہ آپ کا بچہ صحت مند ہو۔

10۔زیادہ بھاری وزن اٹھانے یا بھاری کام سے گریز کریں۔اس سے آپ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Dr Bilquis Tips For Pregnant Womens

Dr Bilquis Tips For Pregnant Womens - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Dr Bilquis Tips For Pregnant Womens. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.