بڑی عید پر گوشت کے لذیذ پکوان کھانے کے لیے ہر کوئی انتظار کرتا ہے اور جوں ہی کھانا سامنے آتا ہے سب ہی یہ بھول جاتے ہیں کہ پیٹ بھی خراب ہو سکتا ہے یا کھٹی ڈکاریں بھی آئیں گی۔ پھر بعد میں رات بھر پریشان ہوتے ہیں کہ ہائے اتنا ڈھیر سارا کھانا کھا لیا اب تو کھٹی ڈکاریں بھی آرہی ہیں اور کوئی دوائی بھی اکثر نہیں ملتی تو تکلیف میں رات گزرتی ہے۔ ایسے میں کیا دوائی استعمال کریں کہ پیٹ جلدی ہی ٹھیک ہو جائے۔
اس کا ایک آسان حل ہم آپ کو شیف مبشر صدیقی کا بتایا گیا جوس بتا رہے ہیں جس سے آپ کا پیٹ بھی جلدی ٹھیک ہو جائے گا اور جتنا مرضی گوشت کھائیں کھٹی ڈکاروں کی پریشانی نہیں ہوگی۔
٭ ایک کھیرے کو اچھی طرح کاٹ لیں، اس کو بلینڈر میں ڈالیں،ا س میں 4 لیموں کا رس، 2 انچ ادرک کا ٹکڑے، 5 سے 7 پودینے کے پتے، 2 چمچ ہینگ کا پاؤڈر، آدھا چمچ لیموں اور 1 چمچ سونف ڈال کر اچھی طرح بلینڈر کرلیں، اس میں 1 گلاس پانی بھی شامل کرلیں۔
٭ اب اس کو ایک بوتل یا شیشے کے جار میں محفوظ کرلیں۔ جب بھی آپ کو لگے کہ پیٹ میں درد یا تکلیف ہو رہی ہے آپ فوراً ایک گلاس بھر کر یہ جوس پی لیں۔ اس سے پیٹ بھی ٹھیک ہو جائے گا اور گھبراہٹ بھی نہیں رہے گی۔

٭ آپ اس کو آج ہی بنا کر رکھ لیں، اس سے آپ کو نہ تو کوئی دوائی منگوانے کی فکر ہوگی اور نہ گوشت کھاتے ہوئے ڈریں گے۔ اگر آپ کو سالہا سال سے قبض کی پریشانی ہے تو آپ ہر کھانے سے قبل آدھا گلاس یہ جوس پی لیجیے، اس سے آپ کا قبض کا مسئلہ بھی دور ہو جائے گا۔