وزن کم کرنے کی خواہش لڑکیوں میں زیادہ سے زیادہ ہوتی ہے خصوصاً ان لڑکیوں میں جن کی شادی ہونے والی ہوتی ہے تاکہ شادی کے دن زیادہ پُرکشش نظر آئیں۔ لیکن وزن کم کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ سب کی جسامت اور چال ڈھال، کھانے پینے کے انداز اور ہضم کرنے کی طاقت یکساں نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ وزن کچھ لوگوں کا جلدی ہی کم ہو جاتا ہے اور کچھ لوگ اس کو کم کرنے میں سالوں گزار دیتے ہیں۔ بہرحال آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ایک ایسی جڑی بوٹی کے بارے میں جس کا استعمال آپ کا وزن بھی کم کرے گا اور دیگر مسائل کو بھی حل کرنے میں مدد دے گا۔
جڑی بوٹی کون سی ہے؟
اس جڑی بوٹی کا نام ہے فلفل دراز۔ یہ آپ وک کسی بھی پنساری کی دکان پر آسانی سے مل جائے گی اور یہ زیاہد مہنگی بھی نہیں ہے۔ اسے لونگ پیپر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دکھنے میں لمبی سی ہوتی ہے جو کالی مرچ کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ اس کا ذائقہ کڑوا اور ترش سا ہوتا ہے۔
استعمال کیسے کریں؟
اس کو اچھی طرح باریک پیس کر پاؤڈر تیار کرلیں۔ گرم پانی کے ساتھ پھانکنا فائدے مند ہے۔
فائدے:
وزن کم:
فلفل دراز وزن کم کرنے میں بہت زیادہ مفید سمجھی جاتی ہے اس کو 3 ماہ مستقل استعمال کریں اگر وزن میں کمی پائیں تو مزید استعمال کریں ورنہ اس کا استعمال ترک کردیں۔
کون استعمال نہ کرے؟
وزن کم کرنے کی خواہشمند خواتین اگر بچوں کو دودھ پکاتی ہیں یا حاملہ ہیں تو وہ اس کو ہر گز استعمال نہ کریں یہ ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لئے غیر مناسب ہے۔
نیند نہ آئے تو:
اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جن کو نیند نہ آنے کی بیماری انسومنیا ہے تو آپ اس جڑی بوٹی کو سونے سے 1 گھنٹے قبل استعمال کیجیے۔
پھیپھڑوں کی بیماری:
پھیپھڑوں کی تکلیف، سانس کی بیماری اور دمے کے مرض میں اس کا استعمال مفید ہے۔
فائدے مند کیوں ہے؟
فلفل دراز میں ایک کیمیائی مادہ پائپرائن، سائیکلوورائین اور سسٹوپلوکراین پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ انسانی جسم کے لئے فائدے مند ہے۔