الائچی میں دو ایسے کون سے ہارمونز بنانے والے کیمیکلز ہیں جوازدواجی تعلق کو مضبوط بنانے میں مدد کرتے ہیں؟

image

ازدواجی زندگی کو خوشگواربنانے میں جہاں زوجین میں انڈراسٹینڈنگ ضروری ہے وہیں کچھ دوسرے عوامل بھی کارفرما ہیں۔ جن میں جسمانی اور جنسی کارکردگی بھی ایک اہم ایشو بن جاتا ہے ۔ ویسے تو اس کے لئے بہت سی دوسری چیزیں اور دوائیں وغیرہ بھی اب مارکیٹ میں آچکی ہیں لیکن ہم یہاں چندایسی غذاؤں کا ذکر کریں گے جومردوعورت دونوں میں جنسی قوت اور کار گزاری جوان رکھنے کے ساتھ ساتھ عمومی صحت پر نہ صرف اچھے اثرات ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں بلکہ ان کے مسلسل استعمال سے کسی نئی الجھن میں گرفتار ہونے کا اندیشہ نہیں ہوتا۔

مولی:

اس کے ذائقے کی تیزی جنسی صحت کی افزودگی میں کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ نیزجگر کے افعال کوبھی بہتر بناتی ہے۔ تاکہ کولیسٹرول و دیگر کیمیائی مادوں کا اخراج مناسب رہے۔

سلاد پتہ:

کولیسٹرول کم کرتا ہے۔ خون کی سپلائی بہتر کرتا ہے۔ عضلات مضبوط کرتا ہے۔ جنسی توانائی میں اضافے کا ذریعہ بنتا ہے۔

پودینہ:

عورتوں میں جنسی صلاحیت تیز کرتا ہے۔ مردانہ کمزوری دور کرتا ہے۔

۔سرخ مرچ:

وٹامن سی سے بھرپور ہے۔ گردش خون میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ اس کے اندر ایک کیمیکل کیپساسین کی موجودگی جنسی انتشار پیدا کرتی ہے۔

کالی مرچ:

جنسی خواہش ابھارتی ہے۔ دودھ پلانے والی ماؤں میں دودھ کی مقدار بڑھاتی ہے۔

ادرک و سونٹھ:

یہ جنسی قوت بڑھانے کا بوسٹرکہلایا جاسکتا ہے، معمولی سا لینے سے ہی جسم میں گرماہٹ آجاتی ہے۔ لیکن اس کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر اوربواسیر پیدا کرسکتا ہے۔

پیاز:

پیاز تیس کے قریب خامروں پر مشتمل ہے جو ہاضمہ تیز کرنے کے علاوہ خون پتلا رکھتی ہے۔ جنسی وظیفے میں مددگار ہے۔ اینٹی بایوٹک بھی ہے ،پیاز ہر ایک کے لئے فائدے مند کہلائی جاسکتی ہے۔

لہسن:

پیاز جیسی خصوصیات رکھتا ہے۔ کولیسٹرول کم کرکے جنسی ملاپ کی خواہش تیز کرتا ہے۔ خون کے بہاؤ کو بڑھاتا ہے۔

الائچی:

اس کے اندر دو ایسے مردانہ ہارمونز بنانے والے کیمیکلز ہیں جوازدواجی تعلق کو مضبوط بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ اس میں پایا جانے والا جزو سینیول مرکزی اعصابی نظام کوبیدار رکھتا ہے۔

سونف:

اس کامسلسل استعمال جنسی طور پر مضبوط اور توانا رکھتا ہے۔

مچھلی یا السی کا تیل:

اومیگا تھری چکنے تیزاب کی وجہ سے خون پر بری کولیسٹرول کا درجہ کم کرتا ہے۔ جسم میں گرماہٹ پیدا کرتا ہے ۔ جذبات کو ٹھنڈا نہیں ہونے دیتا۔ یہ جسم کو طاقت بخشتا ہے۔
You May Also Like :
مزید

Foods For Healthy Life

Foods For Healthy Life - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Foods For Healthy Life. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.