گیس اور بد ہضمی کا علاج، رمضان میں معدے کے بڑھتے ہوئے ان مسائل کو کریں کنٹرول اور پائیں آرام

image
روزے میں اکثر لوگوں کو خالی پیٹ ہونے کی وجہ سے گیس کی شکایت ہو جاتی ہے۔ اور وہ پورا دن بے چین رہتے ہیں۔ جانیں کیسے آپ بھی اپنی گیس اور پیٹ کی دوسری تکلیفوں پر قابو پاسکتے ہیں۔

٭ رمضان میں پانی کم پینے سے آنتوں میں خشکی ہو جاتی ہے جس سے قبض ہوجاتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ افطار سے سے لے کر سحری کے درمیان کم از کم آٹھ گلاس پانی پئیں۔

٭ ریشے دار غذاؤں کا استعمال کریں یعنی بھوسی والا آٹا، جو کا دلیہ، کیلا، سیب وغیرہ قبض ختم کرنے کے لیے مفید ہیں۔

٭ افطار و سحر میں کھجور کھانا بھی قبض میں مفید ہے۔

٭ سحری میں ایک چمچ دہی ضرور کھائیں۔ دودھ کا استعمال کریں یہ آپ کو بد ہضمی سے بچائے گا۔

٭ کافی اور کولا ڈرنک کا استعمال سحر و افطار میں کم از کم کریں یہ بد ہضمی کرتے ہیں۔

٭ معدے میں تیزابیت ہوجاتی ہے تو گائے اور بھینس کا گوشت، کلیجی ، مکھن ، بیکری آئٹم اور میدے سے بنی اشیاء سے پرہیز کریں۔ کھانے کے فوراَ بعد نہ سوئیں اور نہ ہی بہت زیادہ مشقت کا کام کریں ۔

٭ گیس کی شکایت میں سحر و افطار میں چائے کی جگہ گرین ٹی کا استعمال مفید ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Gas Or Badhazmi Ka Ilaj

Gas Or Badhazmi Ka Ilaj - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Gas Or Badhazmi Ka Ilaj. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.