اولاد دیر سے ہونا یا نہ ہونا۔۔ عورتوں اور مردوں میں بڑھتا ہوا بانجھ پن، جانیئے وہ کون سی غذائیں ہیں جو بانجھ پن پیدا کرتی ہیں

image

ہمارے معاشرے میں شادی کا مطلب ہے بچے پیدا کرنا جو کہ ایک طرح سے صحیح بھی ہے کیونکہ جب سے دنیا بنی ہے تب سے ہی یہ سلسلہ چلا آرہا ہے، لیکن اسکا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ شادی کے فوراً بعد سے ہی نئے جوڑے کے پیچھے لگ جایا جائے کہ وہ اولاد کی خوشخبری کب سنا رہے ہیں جو کہ ہمارے یہاں ایک عام رواج ہے۔ اور اگر کچھ عرصے تک کوئی مثبت خبر نہ آئے تو باتیں بننا شروع ہوجاتی ہیں۔

اکثر میاں بیوی کے درمیان اولاد نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں، اولاد دیر سے ہونے یا نہ ہونے کی بہت ساری وجوہات ہوتی ہیں جیسے کہ اسٹریس، خوراک صحیح نہ ہو، نیند کی کمی وغیرہ۔ ضروری نہیں ہمیشہ مرد یا عورت بانجھ ہو ہارمونز کا نظام صحیح نہیں ہونا بھی اولاد نہ ہونے کی وجہ ہوسکتا ہے۔

بانجھ پن کے امکانات کیوں بڑھتے ہیں؟

کھانا ہماری زندگی کا لازمی جُز ہے جو کہ ہر کوئی کھاتا ہے، لیکن کیا کھانا ہے اور کتنی مقدار میں کھانا ہے اسکا کوئی حساب کتاب نہیں ہے اور یہی غفلت بہت سے مختلف مسائل کو جنم دیتی ہے جن میں ایک بانجھ پن بھی ہے۔

پھلوں کا استعمال نہ کرنا:

آسڑیلیا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو خواتین پھلوں سے دور رہتی ہیں یا بہت کم کھاتی ہیں ان میں بانجھ پن کا امکان 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ جو خواتین دن میں دو ست تین بار پھل کھاتی ہیں ان میں حمل ٹہرنے اور باجھ پن کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

جَنک فوڈز:

جو لوگ صحت مند غذائیں چھوڑ کر جَنک فوڈز اور باہر کے کھانوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں ان میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، کیونکہ یہ غیر معیاری غذائیں ہوتی ہیں جن سے موٹاپا جلدی چڑھتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے موٹاپا، تمباکو نوشی کے علاوہ ناقص غذا کا استعمال بھی بانجھ پن کا باعث بنتا ہے۔

بانجھ پن سے بچانے والی غذائیں:

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خواتین اور مرد حضرات اپنی غذا کو بہتر بنا لیں تو بانجھ پن سے بچا جا سکتا ہے، آئیے بتاتے ہیں وہ کون سی غائیں ہیں؛

۔ میٹھا کدو غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اس میں منرلز اور وٹامنز کے خزانے موجود ہوتے ہیں، تحقیق کے مطابق میٹھے کدو میں موجود بیٹا کیروٹین ہارمون کے نظام کو بہتر بنا کر مردوں کے اندر اولاد پیدا کرنے والے اسپرم کو بڑھاتی ہے۔

۔ چقندر اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتے ہیں، اس کا استعمال عمر بڑھنے سے پیدا ہونے والے بانجھ پن کے مسائل کیخلاف مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

۔ مچھلی میں اومیگا تھری اور فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں، ماہرین کے مطابق جن خواتین کو بانجھ پن کے مسائل ہوتے ہیں ان میں اومیگسا تھری کی کمی ہوتی ہے۔ اسلیئے مچھلی کا استعمال اپنی غذا میں لازمی کریں۔

۔ اپنی روزمرہ خوراک میں انڈوں کے استعمال کو ضرور شامل کریں۔

۔ اسکے علاوہ سردیوں میں اخروٹ اور انار کو اپنی غذا میں شامل کریں، یہ بانجھ پن سے بچاتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Ghiza Jo Banjh Pan Ki Wajha Banti Hai

Ghiza Jo Banjh Pan Ki Wajha Banti Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Ghiza Jo Banjh Pan Ki Wajha Banti Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.