خواتین کی صحت اچھی ہوگی تو گھرانہ بھی صحت مند ہوگا اور ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے مسائل کو معمولی نہ سمجھیں بلکہ وقت پر ڈاکٹر سے رجوع کرلیں تاکہ کسی بڑے مسئلے سے بچ سکیں۔ اب بات اگر خواتین کی صحت کی کریں تو چند ایک مسئلے خواتین میں بہت زیادہ عام ہیں جوکہ ہر دوسری عورت کے ساتھ ہیں لیکن ان کا علاج بھی ہمارے گھروں میں موجود کھانے کی چیزوں سے ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ میٹھے ذائقے دار السی کے لڈو خواتین کی صحت کے لئے کتنے ضروری ہیں۔
السی کے لڈو فائدہ مند کیوں؟
٭ السی میں زیادہ تعداد میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، ایلفا لائنولک ایسڈ، فائبر، میگنیشیئم، مینگنیز، فاسفورس اور تھایامن پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ خواتین کے عام مسائل کو حل کرنے میں بڑی مدد کرتا ہے۔
> السی کے لڈو کے فائدے:
٭ السی کے لڈو کھانے سے خواتین کے جوڑوں کا مستقل درد ختم ہو جاتا ہے۔
٭ ان کو کھانے سے آپ کے ماہواری کے مسائل کنٹرول ہو جاتے ہیں۔
٭ یہ لڈو خواتین کو بریسٹ کینسر کے کنٹرول میں مدد دیتے ہیں۔
٭ ان لڈوؤں میں موجود لائگنن مرکبات خواتین کے بلڈ پریشر کو برابر رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
٭ یہ لڈو وزن کم کرنے میں بہترین مدد دیتے ہیں۔
السی کے لڈو بنانے کی ترکیب:
٭ سب سے پہلے گوند کو فرائ کریں۔
٭ پھر کچی گندم اور السی کو الگ الگ ہلکا سا بھون لیں۔
٭ اب دونوں کو مکس کریں اور بلینڈر میں پیس لیں۔
٭ اب اس پیسٹ کو کڑھائی میں ڈال کر گھی میں مزید بھونیں۔
٭ آخر میں گوند کا چُورا کر کے اس میں شامل کر لیں۔
٭ لیجیئے گھر میں السی کے لڈو بھی تیار ہوگئے۔ بس اب اس حلوے نُما مرکب کی چھوٹی گول ٹکیاں بنا لیں۔
٭ ہوگئے گھر میں مزیدار السی کے لڈو تیار۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔