اب ڈائٹنگ میں بھی پراٹھے کھائیں! وزن کم کرنے کے لیے 7 طرح کے پراٹھوں کی شاندار ریسیپیز جو آپ کو بھی سمارٹ بنائے

image
وزن کم کرنا ایک بہت مشکل اور صبر آزما مرحلہ ہے۔ ڈائٹ کرنے والاشخص بہت آزمائش سے گزرتا ہے۔ اس کو لگتا ہے کہ دنیا کی ہر نعمت اس سے روٹھ گئی ہیں، اور اس کو ہر چیز میں چکنائی،کیلوریز اور کاربوہائیڈریٹ کا حساب رکھتے ہوئے چلنا پڑتا ہے۔ روٹی اور پراٹھے کا تو سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ ایسے میں ہم اپ کے جذبات کو سمجھتے ہوئے کچھ گلوٹن فری روٹی اور پراٹھوں کی تراکیب لائے ہیں،جو کہ ڈائیبیٹک، پی سی اوز، تھائی رائیڈ اور ڈائٹنگ ان سب میں بہت فائدہ مند ہیں۔

1۔ مکئ کی روٹی/پراٹھا

مکئ کا آٹا 1 کپ ، مولی(کدو کش) 2 ٹیبل اسپون ، ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) 1 ٹی اسپون ، نمک آدھا ٹی اسپون

ان سب چیزوں کو ملا کرنیم گرم پانی سے گوندھ لیں۔اب اس کی چھوٹی سی روٹی یا پراٹھا بنا لیں توے پر سینک لیں،توے سے اتار کر اس پر ایک ٹی اسپون دیسی گھی لگا دیں۔ مزیدار پراٹھا تیار ہے۔ چٹنی یا سرسوں کے ساگ کے ساتھ کھائیں۔

2۔ بیسن کی روٹی/پراٹھا

پیسن 1کپ، آئل 1 ٹی اسپون، ہلدی آدھی چمچ، لال مرچ آدھا چمچ، ہری مرچ 1ٹی اسپون، میتھی کے پتے 1ٹیبل اسپون

ان سب چیزوں میں ہلکا سا پانی ڈال کرآمیزہ بنالیں۔ ان ایک نان اسٹک توے میں ہلکا سا برش کی مدد سے تیل لگائیں اور یہ آمیزہ پھیلا دیں، ہلکی آنچ پر پکنے دیں، اب پلٹ دیں۔دوسری طرف سے بھی اسی طرح سینک لیں۔مزیدار پراٹھا تیار ہے۔ کسی بھی چٹنی کے ساتھ کھائیں۔

3۔ جوار کا پراٹھا

جوار کا آٹا 1 کپ، بیسن 1 کپ، نمک، لال مرچ،زیرہ ،اجوائن،کلونجی آدھا آدھا چمچ،اورکدوکش کی ہوئی پھول گوبھی حسب ضرورت

ایک پین میں ہلکا سا تیل ڈال کر اس میں گوبھی ڈالیں،سارے مصالحے ڈال کر ہلکا سا سورتے کر لیں۔اب آٹے میں یہ مکسچر ملا کر گوندھ لیں۔ اب اس کو ہلکے ہاتھ سے بیل کر توے پر ڈالیں اور سینک لیں۔آپ کی روٹی تیار ہے ۔اوپر سے ایک چمچ دیسی گھی لگا دیں۔

4۔ باجرے کی روٹی/ پراٹھا

باجرے کا آٹا، نیم گرم پانی سے گوندھ لیں۔ ہاتھوں سے دبا دبا کر روٹی بنائیں اوپر سے ہلکا سا دیسی گھی لگا کر دہی یا کسی چٹنی سے کھائیں۔

5۔ راجی(لال جوار) کا پراٹھا

راجی/راگی کا آٹا آدھا کپ، تیل ایک چمچ، رائی، باریک چوپ کی ہوئی ادرک ،ہری مرچ، پیاز،کدوکش کی ہوئی گاجر، پسا گرم مصالحہ،نمک۔

تیل میں آدھی چمچ رائی،آدھی چمچ ادرک،ہری مرچ،پیاز،گاجر،اور تمام مصالحے ایک ایک چٹکی ڈال کر سورتے کر لیں۔ اب آٹے میں یہ ساری چیزیں ڈال کرآٹا گوندھ لیں۔ اب اسکو پیڑا بنا کر ہاتھ سے بڑا کریں۔اور اب اس کا روٹی یا پراٹھا بنالیں۔ دہی کے ساتھ انجوائے کریں۔

6۔ کٹو(سیاہ گندم) کا پراٹھا

کٹو کا آٹا آدھا کپ ، آلو (بوائل اور میش) ایک ٹیبل اسپون، دہی 1 ٹی اسپون، نمک،مرچ،ادرک کٹی ہوئی،کالی مرچ

ان سب چیزوں کومکس کر کے اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر آمیزہ بنالیں،اب توے پر ہلکا سا تیل لگا کر اس پر اس آمیزے کو پھیلادیں۔ اور دونوں طرف سے سینک لیں،اچار یا چٹنی سے کھائیں۔

7۔ سنگھاڑے کا پراٹھا

سنگھاڑے کا آٹا آدھا کپ، لوکی کدو کش کی ہوئی 1 چمچ، پنیر 1 چمچ(کدوکش)، کالی مرچ پسی ہوئی،ہری مرچ،ادرک کٹی ہوئی،نمک

یہ ساری چیزیں مکس کر کے اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر آمیزہ بنالیں اور پھر توے پر پھیلا کر روٹی یا پراٹھا بنالیں۔دہی میں ہری چٹنی ملا کر یا ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ تناول کریں۔

You May Also Like :
مزید

Gluten Free Paratha

Gluten Free Paratha - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Gluten Free Paratha. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.