گوکھرو ایک ایسی چھوٹی جڑی بوٹی جس کے بڑے فوائد آپ کو بھی حیران کردیں گے

image
قدرت نے جتنی بھی چیزیں بنائی سب ہی انسانوں کے لیئے بڑی مفید ہیں لیکن ہمیں ان کی افادیت کے بارے میں معلوم ہی نہیں ہے اور عالم یہ ہے کہ ہمیں ان کے نام بھی معلوم نہیں ہیں۔ بلکل اسی طرح شاید آپ نے گوکھرو جڑی بوٹی کا نام یا تو سنا ہی نہ ہوگا اور اگر نام معلوم ہوگا تو فوائد سے آشنا نہ ہوں گے۔

آج ہم آپ کے لیئے خاص قسم کی معلومات بتا رہے ہیں جو آپ کو حکیم کے سوا شاید کوئی نہ بتا سکے تو چلیں جانتے ہیں اس نایاب نام والی جڑی بوٹی کے بے شمار فوائد:

• اگر آپ کو بار بار پیشاب آنے کی شکایت ہے تو گوکھرو جڑی بوٹی کو رات میں ایک گلاس پانیمیں بھگو کر سوجائیں صبح اٹھ کر بھیگے ہوئے گوکھرو کو اچھی طرح گلاس میں سے نکال کر رگڑ لیں اور دوبارہ پانی میں ڈال کر ہلائیں اور پی لیں۔

• یہ نسخہ صرف بڑوں کے لیئے ہی نہیں بچوں کے لیئے بھی ہے جو بچے بستر پر ہی پیشاب کردیتے ہیں ان کے لیئے سب سے مفید ہے۔

• شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیئے بھی یہی طریقہ آستعمال ہے۔

• گردوں کو طاقت دینے اور انھیں فعال بنانے میں بھی گوکھرو آپ کی مدد کرتا ہے۔

• گردوں میں پتھری بننے نہیں یدتا، اور جن لوگوں کے گردوں میں پتری ہوتی ہے ان کے لیئے یہ ایک مفید دوائی ثابت ہوتا ہے۔

• بالوں میں خشکی و سکری کے مسائل اگر ہیں تو یہی بھیگے ہوئے گوکھرو کے پانی کو سر میں لگائیں افاقہ ہوگا۔

• بالوں کی مضبوطی کے لیئے یہ بڑا کارآمد ہے۔ ان پتوں کو صاف کرکے سرسوں کے تیل میں پکا لیں اور بالوں کی جڑوں میں مالش کرکے لگائیں یہ آپ کے بالوں کو گھنا اور چمکدار بنانے میں مدد دیتا ہے۔

کتنے وقت تک اس کو استعمال کرنا چاہیئے؟

گوکھرو کو اگر آپ پانی کے ساتھ پی رہے ہیں تو وقفے وقفے سے استعمال کریں یعنی تین دن استعمال کرکے تین دن کا وقفہ رکھیں اور کوشش کریں کہ کسی حکیم سے اپنے جسمانی افعال کو واضح کرتے ہوئے اس کے استعمال کا مکمل نسخہ جان لیں۔

مگر اس کا تیل کا استعمال آپ بالوں میں ہفتے میں دو مرتبہ کرسکتے ہیں اس سے کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوگا۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Gokhru Ke Fayde

Gokhru Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Gokhru Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.