پہاڑی علاقوں میں پائے جانے والے کانٹے دار پودے کے اندرونی مواد سے حاصل کیا جانے والا گوند کتیرہ میٹھی سوغات کے طور پر استعمال کیا جانے والا ایک گوند ہے جو نہ صرف کھانے میں استعمال ہوتا ہے بلکہ ٹیکسٹائل کی صنعت میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
نمک کی طرح دکھائی دینے والا گوند کتیرہ صحت کے لیے نہایت مفید ہے یہ جسم کے درجہ حرارت کو متوازن رکھتا ہے ، لو لگنے کی صورت میں جسم کو ٹھنڈا جبکہ سردی میں جسم کو گرم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
گوند کتیرہ کو استعمال کیسے کرتے ہیں؟
-
* گوند کتیرہ کو پانی میں بھگو کر
استعمال کیا جاتا ہے تاکہ اس کے زرے نرم ہوجائیں اور یہ باآسانی دانتوں سے چبایا جا
سکے۔
-
* اس کو کھانوں میں خاص طور پر سلاد کی
ڈریسنگ میں ، مایونیز میں، آئس کریم کو گاڑھا کرنے میں، پڈنگ میں اور لڈو بنانے میں
اور کیک وغیرہ کی ڈریسنگ کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔
-
* جسم میں پانی کی کمی سے بچاتا ہے جلد
کو بُوڑھا نہیں ہونے دیتا اور اُسے تروتازہ اور جوان رکھتا ہے۔
-
* گوند کتیرہ لیدر کو پالش کرنے میں
استعمال ہوتا ہے، یہ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سلک کو رنگ دینے کے علاوہ مختلف کاسمیٹکس
میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
ان تمام فوائد کے ساتھ گوند کتیرہ کا ایک واحد نقصان یہ ہے کہ اس کو استعمال کرنے کے بعد زیادہ سے زیادہ پانی پیا جائے تاکہ سانس کی نالی بند ہونے کا خدشہ نہ رہے ۔