کورونا وائرس سے پھیپھڑے متاثر۔۔۔ ادرک کے پانی کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں جس سے ہوں پھیپھڑے صاف اور آپ رہیں کورونا جیسی وبا سے محفوظ

image

وبائی مرض کورونا وائرس نے دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے، ماہرین کی جانب سے ہر روز نئی تحقیق کی جارہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس وبائی دور میں ضروری ہے کہ انسان کے پھیپھڑے محفوظ رہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سب سے پہلے پھیپھڑوں پر ہی اثر انداز ہوتا ہے جس کے بعد سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے۔ کورونا وائرس اس شخص کو زیادہ جلدی اپنی لپیٹ میں لیتا ہے جس کے پھیپھڑے کمزور ہوں۔

آج ہم آپ کو اسی حوالے سے ادرک کا ڈیٹاکس واٹر بنانا بتائیں گے جس سے آپ کے پھیپھڑے مکمل طور پر صاف ہو جائیں گے کیونکہ ادرک میں جنجیرول () پایا جاتا ہے جو کہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے۔

آئیے جانتے ہیں کہ پھیپھڑوں کی حفاظت کے لیے یہ ادرک کا پانی کس طرح بنائیں گے۔

٭ ایک ادرک کا ٹکڑا لیں اور اس کا رس نکال لیں، آپ چاہیں تو اسے گرائنڈ بھی کر سکتے ہیں۔ رس نکال کر اسے ایک طرف رکھ لیں۔

٭ پھر ایک ٹکڑا ملٹھی کا لیں اور اسے بھی گرائنڈ کرلیں یا پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ ملٹھی میں پائی جانے والی اینٹی سٹرس پراپرٹی دماغ کو پر سکون رکھنے میں انتہائی مفید ہیں۔

٭ ایک پین میں ایک گلاس پانی لیں اور اسے کھولنے تک پکائیں، پھر آدھا چمچ ملٹھی پاؤڈر شامل کریں اور 3 سے 4 مرتبہ ابال آنے تک پکائیں۔

٭ پھر اسے چھان کر ایک گلاس میں نکال لیں اور اس میں ادرک کا ایک چمچ رس شامل کرلیں۔

٭ پھر اس میں ایک چمچ لیمو کا رس شامل کر لیں۔

٭ آخر میں اس میں چینی شامل کرنے کے بجائے شہد ڈالیں تاکہ اس کا ذائقہ اچھا ہو جائے۔

یاد رہے اس مشروب کے ایک گلاس کا استعمال روزانہ رات کو سونے سے آدھا گھنٹہ پہلے تقریبا 3 سے 4 دن تک کریں۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Gurdon Ki Safai Ka Tarika

Gurdon Ki Safai Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Gurdon Ki Safai Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.