بال ٹوٹنے کی اصل وجہ کہیں یہ تو نہیں؟ جانیں بال گِرنے کی چند اہم وجوہات تاکہ آپ کر سکیں اس کا علاج

image

اکثر خواتین اس بات سے پریشان رہتی ہیں کہ ان کے بال بہت جھڑ رہے ہیں اور جب بھی یہ بالوں میں کنگھا کرتی ہیں تو ڈھیروں بال اُتر جاتے ہیں اور پھر وہ شیمپو بدل لیتی ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کیا واقعی اس کی وجہ صرف غلط شیمپو کا استعمال ہے یا پھر کوئی اور مسئلہ؟

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ بالوں کے گرنے کے پیچھے اور بھی کیا کیا وجوہات ہو سکتی ہیں، تو چلیں پھر جان لیتے ہیں۔

بالوں کے گرنے کی مختلف وجوہات

• آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا مگر آپ کے بالوں کے گرنے کی ایک وجہ نل کا پانی بھی ہو سکتا ہے، کیونکہ اس میں پیتل موجود ہوتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ نل کے پانی میں شدہ پیتل کی ایک بڑی مقدار شامل ہو جاتی ہے، جو بالوں کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور ان کی صحت کو برباد کر دیتی ہے۔

• بالوں کے گرنے کی ایک اور وجہ ہارمونز کی تبدیلی بھی ہو سکتی ہے، ایسے میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

• خواتین کے بال جھڑنے کی وجوہات میں ایک وجہ پی سی او ایس بھی ہے جو ان کو اندر ہی اندر کمزور کرتی ہے اور بہت زیادہ بال جھڑنے لگتے ہیں۔

• ذہنی دباؤ بھی بال گرنے کی وجہ بن سکتا ہے اگر خواتین کسی بات کی ٹینشن میں ہیں اور بہت سوچ رہی ہیں تو اس سے بھی ان کے بال متاثر ہوتے ہیں۔

• زیادہ نزلہ اور فنگل انفیکشن کی وجہ سے بھی بالوں کی صحت متاثر ہوتی ہے۔

• اگر آپ کے بال سفید ہیں اور آپ مختلف کیمیکل والے ہئیر کلر استعمال کرتی تو یہ بھی بال گرنے کی اہم وجہ ہو سکتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Hair Problem Reason

Hair Problem Reason - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Hair Problem Reason. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.