دانتوں میں درد کی وجہ سے بچہ ضائع بھی ہوسکتا ہے کیونکہ۔۔۔ جانیئے ایسی معلومات جو خواتین کو معلوم ہونا ضروری ہے

image

حاملہ خواتین کو دورانِ حمل مختلف قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کبھی ہاتھوں میں درد تو کبھی پیروں میں سوجن، کبھی کمر درد تو کبھی دانتوں میں درد، رات کو سوتے وقت پنڈلیوں میں درد تو صبح اٹھتے ہی متلی اور قے ہونا یہ سب عام باتیں ہیں مگر ان کو جھیلنا مشکل ہے۔ جہاں تک دانتوں کے درد کی بات ہے تو یہ بھی بہت شدید ہوتا ہے نہ کچھ کھا پی سکتے ہیں اور نہ ہی کسی کھانے کا ذائقہ سمجھ آتا ہے، کبھی میٹھا زیادہ تو کبھی کھٹا زیادہ اور پانی پی لیں تو تکلیف زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے حاملہ خواتین کو پریگنینسی کے دوران دانتوں میں درد کیوں ہوتا ہے؟

٭ دورانِ حمل خواتین کو دانتوں میں درد اس لئے ہوتا ہے کیونکہ ان کے جسم میں ہارمونل تبدیلیاں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے گنگی وائٹس ہارمونل گمز کمزو ہو جاتے ہیں کیونکہ ماں کی غذا بچے کے جسم میں منتقل ہوتی ہے اور اس غذائی نالی کا راستہ عورت کے دانتوں سے ہوتا ہوا گُزرتا ہے، اور ساتھ ہی جسم میں کیلشیئم کی کمی بھی ہو رہی ہوتی ہے۔

دانتوں کے درد کی دوا:

٭ حاملہ خواتین چونکہ ویسے ہی کئی قسم کے درد سہہ رہی ہوتی ہیں اور درد ان کی برداشت سے باہر ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے کئی قسم کی دانتوں کے درد کی دوائیاں کھا لیتی ہیں جس سے وقتی طور پر ان کو سکون مل جاتا ہے مگر بعد ازاں اس کا بڑا نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

بچہ ضائع:

٭ یوں دانتوں کے درد میں دوائیں استعمال کرنے سے بچے ضائع بھی ہو جاتے ہیں۔ رسرچ جنرل آف پیڈیاٹرس ان پریگنینسی میں لکھی گئی تحقیق کے مطابق: '' دانت کے درد کی دواؤں میں ٹوتھ انیمل اور انزائمل ریلیکسنٹ ہوتے ہیں جو حاملہ خواتین کی صحت کے لئے موزوں نہیں ہوتے اور اس سے بچہ ضائع ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

دانتوں کے درد میں کیا کریں؟

حاملہ خواتین کے لئے دانتوں میں درد کی شکایت کو دور کرنے کے لئے سب سے مفید ہے ایک لونگ کو منہ میں کچھ دیر رکھ کر اس کا رس پی لیں۔ اس سے دانتوں اور جوڑوں کے درد میں کمی بھی ہو جائے گی اور کوئی نقصان بھی نہیں ہوگا۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Hamla Khawateen Ke Dant Me Dard Kun Hota Hai

Hamla Khawateen Ke Dant Me Dard Kun Hota Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Hamla Khawateen Ke Dant Me Dard Kun Hota Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.