ماں بننے کی خواہش مند خواتین کے لیے 7 ایسے عام مصالحے جو انھیں جلد حاملہ ہونے میں مدد دے سکتی ہیں، جس کی تصدیق ڈاکٹر نے بھی کر دی

image

ہمارے معاشرے میں یہ رواج عام ہے کہ شادی ہونے کے 1 ماہ بعد ہی گھر کی بڑی خواتین دلہن سے سوال کرنے لگ جاتی ہیں، ہاں بیٹا کوئی خوشخبری ہے؟ منہ میٹھا کب کروا رہے ہو؟ ارے ابھی تک بچے کے بارے میں نہیں سوچا؟ کیا عمر گزرنے کے بعد سوچو گے وغیرہ وغیرہ ، ایسے میں وہ دلہن جس کو نئے گھر میں گئے 1 ماہ ہی ہوا ہے وہ پریشانی میں مبتلا ہونے لگتی ہے اور لوگوں کی باتوں سے تنگ آ جاتی ہے، جس کے بعد وہ مختلف قسم کے حربے اپناتی ہے، کبھی کوئی دوا تو کبھی کسی حکیم کے لقمانی ماجون کا استعمال بڑھا دیتی ہے جس سے کسی حد تک وہ اپنے مقصد میں کامیاب بھی ہو جاتی ہیں، مگر بعد ازاں وہ مختلف مسائل کا بھی شکار ہو جاتی ہیں۔

وومن کارنر میں جانیئے گھر میں موجود وہ عام گرم مصالحے اور بوٹی جو اس مسئلے میں آپ کی بڑی مشکل آسان کر سکتے ہیں اور جلد ہی حمل ٹہرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں:

• دار چینی:

دار چینی میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو پی سی اوز جیسےمسائل کو کنٹرول کرنے اور حاملہ ہونے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ خواتین کے ہارمونل مسائل کو کنٹرول کرتے ہیں اور ان کے نظامِ تولید کو مضبوط بناتے ہیں۔ اس کے پاؤڈر کو گرم پانی کے ساتھ دن میں کسی بھی ایک وقت پھانک لیں۔

• لال مرچ:

لال مرچ کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصاندہ سمجھا جاتا ہے مگر آپ اس کا صحیح مقدار میں استعمال کریں تو یہ بانجھ پن جیسے مسئلے کو حل کرنے میں مدد گار ہوتی ہے۔ کیونکہ اس میں نامیاتی تھائیمن اور دیگر اجزاء موجود ہوتے ہیں جو خواتین کے تولیدی نظام میں ایسے انزائمز کو پیدا کرتے ہیں جو حمل میں مفید ہے۔

• ہلدی:

ہلدی کھانوں میں جتنا ذائقہ پیدا کرتی ہے اتنا ہی اچھی صحت میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آج سے پہلے آپ نے ہلدی کو حسن بڑھانے کے ٹوٹکوں میں استعمال کیا ہو گا مگر آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ ماہرین ہلدی سے متعلق کیا بتاتے ہیں۔

گائناکولوجسٹ کے مطابق:

''ہلدی کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور اس کا استعمال شادی شدہ جوڑوں کی جسمانی اور تولیدی طاقت کے حوالے سے اہم ہے۔ حمل اس وقت ہی ہوتا ہے جبکہ مرد اور عورت دونوں کے ہارمونز متوازن ہوں لہٰذا ہلدی کا کھانوں میں استعمال اور دودھ کے ساتھ روزانہ استعمال حاملہ ہونے میں مفید ہوسکتا ہے''۔

• ادرک:

ادرک کی چائے کا استعمال بھی بچے کی پیدائش کے لئے مفید ہوتا ہے کیونکہ ادرک میں وٹامن بی 6 اور 12 موجود ہوتا ہے لہٰذا ادرک کی چائے حمل کے لئے اہم ہے۔ کھانوں میں بھی اس کا استعمال لازمی رکھنا چاہیئے۔

• لہسن:

لہسن کروموسومل خطرات سے بچانے اور ہارمونز کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نہارمنہ خواتین کو لہسن کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ یہ ماہواری اور حمل کے مسائل کو کنٹرول کرکے حمل ٹھرانے میں مددگار ہوتا ہے۔

• میتھی دانہ:

میتھی دانہ بھی ہلدی کی طرح گرم تاثیر رکھتا ہے اور یہ خواتین کی اووری (اوولیوز) کی طاقت کو بڑھاتا ہے جوکہ ایسے فائبرز کا اخراج کرتے ہیں جو جلد ہی بانج پن دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان سب کے علاوہ اس چائے کا روزانہ استعمال آپ کے مسئلے کو حل کرسکتی ہے:

٭ ایک چمچ ہلدی اور ایک چمچ میتھی دانے کو 2 کپ پانی میں 10 منٹ پکائیں اور جب ابال آ جائے تو اس کو ایک کپ میں نکالیں۔ ٭ اس میں کھجور کا پاؤڈر مکس کرکے پی لیں۔ یہ ایک دوائی کے طور پر عرب ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے تاکہ جلد اولاد کی خواہش کو پورا کیا جا سکے۔

• بچھو بوٹی:

بچھو بوٹی ورم کش ہوتی ہے لہذا جسم میں اندرونی طور پر ہونے والے ورم کے خلاف مزاحمت پیدا کرتی ہے اور جنسی صحت کو فعال رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اس لئے اس کو چائے اور سوپ میں ڈال کر استعمال کریں۔

• موصلی:

موصلی جنسی صحت کو بہتر بنانے میں سب سے زیادہ اہم سمجھی جاتی ہے اس لئے شادی شدہ مرد اور خواتین اس کو استعمال کریں کیونکہ یہ حمل میں مدد دیتی ہے۔ اس کے پاؤڈر کو دن میں دو مرتبہ دودھ کے ساتھ استعمال کرنا کسی مہنگی دوائی سے کم نہیں ہے۔

You May Also Like :
مزید

Hamla Khawateen Ke Liye Garam Masala

Hamla Khawateen Ke Liye Garam Masala - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Hamla Khawateen Ke Liye Garam Masala. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.