لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں موجود ہینڈ واش، صابن اور مختلف اشیاء کو لمبے عرصے تک کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟

image
دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے ایسے میں بازار اور دکانیں سب جزوی طور پر بند ہیں اور گھر کے استعمال کی چیزیں ختم ہورہی ہیں تو آپ ان کو احتیاط کے ساتھ اس طرح استعمال کریں کہ یہ زیادہ دنوں تک باآسانی چل سکیں ۔

٭ ٹماٹر

ٹماٹر کھانے میں استعمال ہونے والا لازمی جز ہے لہٰذا آپ ٹماٹر ایک ساتھ لے کر آجائیں اور ان کا پیسٹ بنا کر رکھ لیں اس طرح ٹماٹر بھی خراب نہیں ہوں گے اور آپ کو بار بار بازار کے چکر بھی نہیں لگانے پڑیں گے۔

٭ صابن

صابن گھر کی ایک اور ضروری شے ہے تو اس کو بچانے کا طریقہ یہ ہے کہ جب آپ صابن سے ہاتھ منہ دھولیں اس کو استعمال کرلیں تو اس کو کسی خشک جگہ پر رکھیں تاکہ یہ زیادہ بہہ نہ سکے اور ضائع بھی نہ ہو اس طرح آپ زیادہ دنوں تک اس کو استعمال کرسکتے ہیں۔

٭ شیمپو

شیمپو کی بوتل کو الٹا کر کے رکھیں تاکہ جب استعمال کریں تو آپ کو شیمپو فوری مل جائے اور اگر بوتل میں کم رہ گیا ہے تو تھوڑا سا پانی اور نمک اس میں شامل کرلیں اس سے بالوں کو کوئی نقصان بھی نہیں پہنچے گا اور چلے گا بھی دیر تک۔

٭ ہینڈ واش

ہینڈ واش کی بوتل میں پانی ڈال کر اچھی طرح ہلائیں اور ہر بار استعمال سے پہلے ہلا لیں، اس سے یہ کم استعمال ہوگا اور زیادہ دنوں تک آسانی سے چل بھی جائے گا۔

٭ بالوں میں لگانے والا تیل

بالوں میں لگانے والا ہئیر آئل اگر ختم ہونے لگا ہے تو اس میں آپ تھوڑا سا گھی یا کھانے والا آئل شامل کرلیں، اس سے بال بھی مضبوط ہوں گے اور آپ کا تیل بھی لمبے عرصے تک آسانی سے چلے گا۔

٭ دودھ

دودھ ایک ہی چکر میں جاکر ضرورت سے زیادہ لے آئیں اور گرم کر کے فریج میں رکھ لیں، اور جب استعمال کرنا ہو فریج سے نکال کر استعمال کرلیں۔

٭ مکھن

مکھن کو کم سے کم استعمال کرنے کی کوشش کریں کیونکہ آج کل کوئی خاص سرگرمی نہیں ہے سب گھر میں ہی ہیں تو کم استعمال کریں تاکہ وزن بھی نہ بڑھے اور بازار سے دوبارہ جاکر خریدنا بھی کم پڑے۔
You May Also Like :
مزید

Hand Wash Arsay Tak Chlane Ka Tarika

Hand Wash Arsay Tak Chlane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Hand Wash Arsay Tak Chlane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.