ہری سبزیاں ہڈیوں کو مضبوط اور جلد کو جوان رکھتی ہیں ۔۔ جانیے ہری سبزیوں کے کچھ ایسے فائدے جو کم ہی لوگ جانتے ہیں

image

جوان رہنا کس کو پسند نہیں ،ہر شخص آب حیات پی کر جوان رہنا چاہتا ہے ۔یہاں ہم آ پ کو اس کا آسان حل بتا سکتے ہیں ۔جوان رہنا اب آپ کے ہاتھ میں ہے ۔سردیوں کا موسم ہے اور اس موسم میں رنگ برنگی سبزیاں آپ کا دل موہ لیتی ہیں۔یہ سبزیاں دیکھتے میں جتنی خوبصورت لگتی ہیں ،کھانے میں اس سے بھی مزیدار اور فائدے میں بے مثال ہیں ،یہاں ہم آپ کو ان سبزیوں خاص طو ر پر ہری سبزیوں کے خواص بتائیں گے۔

ہری سبزیاں ہڈیوں اور جلد کے لئے مفید:۔ ہری سبزیوں میں موجود وٹامن اے جلد اور ہڈیوں کی حفاظت کرتا ہے،جبکہ وٹامن سی ہڈیون اور جلد کو صحت مند اور خوبصورت بناتا ہے ۔جبکہ وٹامن کے جسم میں قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔

معدنیات کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے:۔

ہرے پتوں والی سبزیوں میں اور خاص طور پر پالک میں بڑی مقدار میں آئرن اورمیگنیشیئم پایا جاتا ہے۔میگنیشیئم ہمارے جسم میں مسلز کو صحت مند بنانے کے ساتھ کیلشیئم کو جذب کرکے ہڈیوں کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

قدرتی فائبر کا عمدہ زریعہ :۔

سبزیاں قدرتی فائبر کا عمدہ ذریعہ ہیں ۔فائبر نظام ہاضمہ تیز کرنے کے ساتھ جسم میں شکر کے جذب ہونے کی رفتار کو بھی کافی حد تک کم کرتے ہیں۔

میٹابولزم کی رفتار بڑھاتی ہیں :۔

ہری سبزیوں میں آئرن اور فائبر ہوتا ہے جو قدرتی طور پر میٹابولزم کو بہتر بناتے ہیں اس طرح خون کے سرخ خلیات میں بھی تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔ ہری سبزیوں میں فائبر کی وافر مقدار کی وجہ سے پیٹ دیر تک بھرارہنے کا احساس ہوتا ہے۔سبزیوں کا استعمال جتنا زیادہ ہوگا پیٹ دیرتک بھرا رہنے کی وجہ سے فاسٹ فوڈ یا جنک فوڈ کی طلب اتنی ہی کم ہوگی۔

دھوپ کے اثرات سے بچاتی ہیں :

سبزیوں میں مختلف وٹامنز،فولک ایسڈ اور بیٹا کیروٹین موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سےہری سبزیاں جسم میں سورج کے مضر اثرات سے بچنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہیں اورجلد کو خراب ہونے سےبچاتی ہیں ۔

جسم کو ہائیڈریٹ رکھتی ہیں :۔

ہری سبزیوں میں پانی وافر مقدار موجود ہوتا ہے۔لہٰذا سبزیوں کو غذا میں شامل کرنے سے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوتی اورہم زیادہ دیر تک فریش اور جوان نظر آتے ہیں۔ سبزیوں میں اینٹی آکسیڈنٹ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ جلد اور ہڈیوں کی حفاظت کرتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Hari Sabzion K Fayde

Hari Sabzion K Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Hari Sabzion K Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.