لیموں کے بارے میں تو ہم آپ کو بتاتے ہی رہتے ہیں کہ یہ کتنا فائدے مند ہے لیکن ایک نظر ذرا اجوائن پر بھی ڈال لیجئیے کہ یہ ہماری صحت کے لئے کتنی مفید ہے ۔
اجوائن اینٹی آکسیڈنٹ، منرلز، فائبر اور اینٹی فنگل خصوصیت رکھتی ہے جس سے نہ صرف ہمارے پیٹ کے مسائل اور بیماریوں میں مدد ملتی ہے بلکہ یہ ہماری اچھی صحت کے لئے بے حد ضروری ہے۔
٭ بد ہضمی
ہاضمہ خراب ہے بے تکا کھا لیا ہے ، کھٹی ڈکاریں آرہی ہیں تو لیموں اورایک چٹکی اجوائن استعمال کریں پھر دیکھیں کیسے فاضل مادے نکلتے ہیں۔
٭ بھوک نہ لگنا
بھوک نہ لگنے کی شکایت اکثر بچوں کو ہوجاتی ہے تو بس لیموں اورایک چٹکی اجوائن دن میں ایک مرتبہ کھلادیں بھوک خود بخود بحال ہونے لگے گی۔
٭ گیس
پیٹ میں گیس ہوگئی ہے ، پیٹ پھول کر غبارہ بن گیا ہے تو لیموں اورایک چٹکی اجوائن آپ کے لئے مفید رہے گی، اس کو گرم پانی سے پھانک لیں۔
٭ چربی
چربی سے پریشان ہیں ، موٹے ہوگئے ہیں تو بھی یہی لیموں اورایک چٹکی اجوائن آپ کی چربی کو گھٹانے میں کارآمد ثابت ہوجائے گی۔
استعمال کیسے کریں؟
ہر چیز کو استعمال کرنے کا الگ طریقہ ہے جس کو جاننا بہت ضروری ہے تو لیموں اورایک چٹکی اجوائن کو اس طرح استعمال کریں کہ:
٭ اجووائن ایک چٹکی میں لیموں کا رس اتنا ڈالیں کہ یہ پوری اس میں گیلی ہوجائے اور پھر اس کو دھوپ میں سکھائیں یا ہلکے توے پر گرم کرلیں اس کے بعد کھائیں ۔
٭ آپ چاہیں تو ایک مرتبہ ہی بنا کر رکھ لیں یہ دو ہفتے تک آرام سے استعمال کے قابل رہے گی۔
لیموں کے چھلکے پھینکنے سے گریز کریں اور ان کو اجوائن کے ساتھ بلینڈر میں پیس لیں، تازہ لیموں کا رس دستیاب نہ ہو تو صرف یہ پھانک لیں۔ آپ خود فرق محسوس کریں گی۔