سیب
روز 1سیب کھائیں اور کبھی ڈاکٹر کے پاس نہ جائیں ، یہ مقولہ ہم بہت پہلے سے سنتے آرہے ہیں لیکن یہ حقیقتاً ایک نہایت صحت بخش پھل ہے ۔ سیب فائبر ، وٹامن سی ، آئرن، پوٹاشیم ، فاسفورس اور کیلشیم کا خزانہ ہے جبکہ اس کے اندر کیلوریز کی بھی بہت کم مقدار پائی جاتی ہے ۔
ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے درمیان یا دوپہر اور رات کے کھانے کے درمیان ایک سیب کھایا جا سکتا ہے ۔
ائیر پوپڈ پاپ کارن
شوگر کے مریض اکثر یہ سوال کرتے ہیں کہ وہ پاپ کارن کھا سکتے ہیں یا نہیں ؟ تو جواب یہ ہے کہ وہ Air-poppedپاپ کارن کھاسکتے ہیں ۔ تھوڑے سے پاپ کارن کھانے سے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے جس سے بھوک بھی کم لگتی ہے ۔ یہ پاپ کارنز فائبر، وٹامن اور منرلز، آئرن، میگنیشیم اور زنک سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کو مزید توانائی اور تقویت بخشتے ہیں ۔
زیتون
زیتون کے اندر فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جو خون میں شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھتے ہیں ۔ شوگر کے مریضوں کے لئے مونو ان سیچوریٹڈ فیٹس سب سے زیادہ فائدہ مند سمجھے جاتے ہیں ۔
زیتون کے اندر پائے جانے والے مونو ان سیچوریٹڈ فیٹس خون میں شوگر کی مقدار کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ۔ اس کے ساتھ یہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔
گریک دھی
گریک دھی شوگر کے مریضوں کے لئے انتہائی صحت بخش غذا ہے ۔ اس کے کاربوہائیڈریٹس کی بہت کم مقدار پائی جاتی ہے ۔ کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور گریک دھی ہاضمہ بہتر بناتی ہے ، جسم کو وٹامن بی ، فولک ایسڈ، پوٹاشیم اور زنک فراہم کرتی ہے ۔ ایک کپ گریک دھی کو اسنیک کے طور پر دن میں ایک مرتبہ کھالیں اور اگر چاہیں تو اسٹرابیری ، بلیک بیری ، اخروٹ یا کشمش بھی مکس کر سکتے ہیں ۔
Cottage چیز
Cottageچیز امینو ایسڈ اور پروٹینز سے مالا مال ہوتی ہے ۔ چونکہ یہ ہضم ہونے میں وقت لیتی ہے لہذا اس کو کھانے سے پیٹ بھرا ہوا ہوتا ہے اور زیادہ بھوک نہیں لگتی ۔
ذیابیطس کے مریضون کے لئے یہ خاص طور پر بہت مفید ہے ۔ اس میں کیلوریز اور کاربوہائیڈریٹس دونوں ہی بہت کم مقدار میں پائی جاتی ہے ۔ مزید یہ کہ Cottageچیز میں کیلشیم ، وٹامن اے ، پوٹاشیم ، زنک اور سیلینیم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔