ہارمونز کی بے ترتیبی دور کرنے والی ہربل چائے
ایسی خواتین شادی شدہ یا غیر شدہ اُن کے ہامونز اَن بیلنس ہیں یا پھر بقر عید پر زیادہ گوشت کھانے کی وجہ اُن کے Cyclesمتاثر ہیں تو وہ یہ درج ذیل ہر بل چائے مستقل ایک مہینہ استعمال کریں انشاء اللہ ہارمونز سے متعلق تمام مسائل بحکم الٰہی دور ہوجائیں گے ۔
اس نسخہ کا بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء درکار ہیں ۔
میتھی دانہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھ چائے کا چمچ
کلونجی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھ چائے کا چمچ
پرانا گڑ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسب منشاء
چھوہارا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک عدد
ادرک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔چھوٹا ٹکڑا
بنانے کا طریقہ
تمام اجزاء کو ایک پتیلی میں شامل کریں
پانی شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکائیں
چائے تیار ہے
طریقہ استعمال
دن میں کسی بھی وقت جب دل چاہے بنا کر پی لیں ۔
مستقل ایک مہینہ استعمال کریں ۔
اس کا کوئی سائیڈ ایفکٹس نہیں ، فائدہ بہت زیادہ ہے ۔