ہمالین نمک استعمال کرنے کے ناقابل یقین فائدے جان کر آپ آج سے ہی اس کا استعمال شروع کردیں گے

image
ہمالین نمک صدیوں سے مروج ہے اگرچہ محققین اسکی سائنسی شفاء یابی کی صلاحیتوں کو اب ثابت کررہے ہیں لیکن اسمیں کو ئی شبہ نہیں کہ یہ صحت افزاء ہے ۔ہمالین نمک عام نمک سے بہترہے یہ بغیر کسی ملاوٹ کے نمک کی کانوں سے نکالا جاتاہے۔ہمالین نمک کا انتخاب آپکی مجموعی صحت اور بہبود کے لئے نفع بخش ثابت ہوسکتاہے ۔

ہمالین نمک کے فوائد

  • *  پھیپھڑوں اور ناک کے حصوں کو ڈی ٹاکسیفائی کرکے جلد کو صاف کرکے الرجیز کی علامات کو کم کرتا ہے۔

  • * جسم کو ڈی ٹاکسیفائی کرتاہے اور پی ایچ کی سطح کو توازن میں رکھتا ہے۔ 

  • * جسم میں نمی اور الیکٹرولائٹ کے توازن کو بہتر بناتا ہے۔ 

  • * عمل انہضام میں سہولت فراہم کرتاہے،وزن میں کمی کرتا ہے۔ 

  • * اس میں موجود کیلشیئم ہڈیوں ، دانتوں اور پٹھوں کی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 

  • * بڑھتی عمر کے اثرات کو قابو رکھتا ہے،پٹھو ں کے درد سے نجات دلاتا ہے۔ 

  • * خون میں شوگر کے لیول کو متوازن رکھتا ہے۔ 

  • * ہارمون میں توازن اور بلڈپریشر کنٹرول کرتا ہے۔ 

  • * تھائی رائڈ اور گردوں کے غدود کے نظام کو سپورٹ کرتا ہے اور گردے اورجگر کے فعل کو بہتر بناتا ہے۔ 

  • * یہ قدرتی دافع بدبو ہے۔ دمہ اور دیگر امراض سے بچاتا ہے۔ 

  • * آنتوں کے اندر کھانے کے اجزا کو جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے۔ 

  • * اگر اعتدال پسندی سے استعمال کیا جائے تو ہمالین نمک کے کو ئی منفی اثرات نہیں ہیں اور یہ پیٹ،گردے اور دیگر اندرونی اعضاء کو نقصان نہیں پہنچاتا جو پروسیسڈ نمک پہنچا سکتا ہے۔ 

ہمالین نمک کے استعمال کے طریقے

  • *  کیل مہاسوں سے نجات کے لئے آپ ہمالین نمک سے ٹونر بنائیں ، آدھا کپ صاف پانی، دو چائے کے چمچ ہمالین نمک، اور دو چائے کے چمچ سیپ کا سرکہ ملاکر شیشے کی بوتل میں بھر کر رکھ لیں بہترین نتائج کے لئے صبح اور رات کے وقت کاٹن بال کی مدد سے چہرے پر لگائیں۔

  • * دو گلاس پانی میں ایک چمچ نمک شامل کرکے حل کرلیں اور اس سے اپنی ناک کو صاف کریں آپکی بند ناک بغیر کسی دواکے قدرتی طور پر کھل جائے گی۔ 

  • * ہمالین نمک کے لیمپ اب بآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہیں اس لیمپ میں آپکے گھر کو زہریلے مادوں سے صاف کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ 

  • * یہ نیند کے معیار کو بہتر بنانے، ذہن کو صاف رکھنے،اور یہاں تک کہ کشیدگی کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔ 

  • * کان کے انفیکشن کے لئے کان کے قطرے،متلی اور موشن ، پیروں کی صفائی اور پیروں کی انگلیوں کے فنگس سے نجات کے لئے،گلے کی خراش اور نزلہ زکام سے غرارے کے ذریعے، گردے اور پتھری سے صحت کے لئے ،ایک اینٹی بیکٹیریل صابن کے طورپر استعمال ہو سکتا ہے۔ 

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Himalayan Namak Ke Fawaid

Himalayan Namak Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Himalayan Namak Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.