اُم راحیل کا جسمانی فنگس (پھپھوندی) دور کرنے والا ٹوٹکہ

image

ہرقسم کی جسمانی فنگس (پھپھوندی) دور کرنے والا ٹوٹکہ ! اُم راحیل

چیزوں میں پھپھوندی کا لگ جانا تو سب جانتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کے ناخنوں ، بغلوں اور سر میں فنگس ہوجاتا ہے جیسے ناخنوں کاپیلا ہونا ، پھول جانا ، پھٹ جانا وغیرہ اور سر میں بہت زیادہ چپکی ہوئی خشکی، اگر سر میں کھجلی کی جائے تو خون بہنے لگ جاتا ہے اور بعض لوگوں کے بغلوں میں یہ شکایات پائی جاتی ہیں ۔

اگر آپ بھی ان علامات کا شکار ہیں تو درج ذیل ٹوٹکہ ہفتہ بھر استعمال کرکے آپ انشاء اللہ مستقل اس مرض سے نجات پاسکتے ہیں ۔

اس نسخے کو بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء درکار ہیں۔

ہلدی پاؤڈر ۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ

کلونجی کا تیل ۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ

خولنجان ۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ

بنانے کا طریقہ

تمام اجزاء کو ملا کر پیسٹ بنالیں

استعمال کا طریقہ

جس جگہ پر فنگس ہے وہاں یہ پیسٹ لگا کر چھوڑ دیں ۔

تقریباً آدھ گھنٹہ تک لگا رہنے دیں ۔

رات میں لگا کر سوجائیں تو یہ زیادہ بہتر ہے ۔

مستقل استعمال کریں (ویسے ہفتے بھر میں واضح فرق دکھنا شروع ہوجائے گا)

اس کے علاوہ چٹکی بھر ہلدی آدھ کپ پانی میں شامل کرکے تقریباً 11دنوں تک پئیں ۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Home Remedies For Fungal Infections

Home Remedies For Fungal Infections - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Home Remedies For Fungal Infections. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.