پیٹ میں بھاری پن کی وجہ سے کھانا کھانے میں مسئلہ ہوتا ہے؟ اب گھر میں بنائیں ایسی کیپسول، جو پیٹ پھولنے اور بھاری پن سے دے منٹوں میں راحت

image

اکثر پیٹ میں بھاری پن اور پیٹ پھولے ہونے کا احساس ہوتا ہے، جس کی وجہ سے نہ کچھ کھایا جارہا ہوتا ہے اور نہ سکون مل رہا ہوتا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے بہت کھالیا ہو یا تھوڑا سا کھانے پر متلی جیسا ہوتا ہے اور بار بار کھانا اوپر آتا ہے، جو انسان کو بے چین رکھتا ہے۔

اصل مسئلہ تب ہوتا ہے جب آپ سفر میں ہوں، دعوت میں جارہے ہوں، یا پھر کام وغیرہ پر۔ ایسے میں پورا دن خراب گزرتا ہے۔ اگر آپ کو بھی پیٹ پھولنے اور بھاری پن کا مسئلہ ہے تو، اس ریمیڈی کو لازمی آزمائیں۔

اجزاء اور طریقہ کار:

۔ زیرہ 2 کھانے کے چمچ

۔ دھنیا کے بیج 2 کھانے کے چمچ

۔ ہلدی پاؤڈر ½ چمچ

۔ سونف کے بیج 2 چمچ

۔ 1 چائے کا چمچ ادرک کا پاؤڈر

۔ چٹکی بھر پسی ہوئی الائچی

۔ سمندری نمک ½ چائے کا چمچ

۔ کالی مرچ ½ چائے کا چمچ

ان تمام چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں اور خالی کیپسول (جو بازار سے با آسانی مل جاتی ہے) میں منتقل کریں، یا 2 کپ گرم پانی میں اس پاؤڈڑ کو ڈال کر چائے کے طور پر اسے پیئیں۔

کیپسول کا آپشن ان لوگوں کیلیئے ہے جو باہر آتے جاتے ہیں، وہ ان کیپسولز کو اپنے پرس میں رکھ سکتے ہیں

اس ریمیڈی سے پیٹ کا بھاری پن اور پیٹ پھولنے کا احساس ختم ہوجائے گا، اور آپ آرام سے کھا پی سکیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Home Remedy For Bloating In Stomach

Home Remedy For Bloating In Stomach - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Home Remedy For Bloating In Stomach. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.