اگر آپ بھی ہارمونز کے مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہیں تو فوراً ان 5 چیزوں کا استعمال چھوڑ دیں اور پھر کمال دیکھیں

image

ہارمونز ہمارے جسم میں خاص کردار ادا کرتے ہیں، ہمارے موڈ سے لے کر میٹابولزم تک سب کچھ ہارمونز پر منحصر ہوتا ہے، البتہ ہماری زندگی میں ہارمونز کا اُتار چڑھاؤ جاری رہتا ہے، لیکن ہمارے جسم اس تبدیلی کو فوری جانچ لیتا ہے اور ہمیں اشارے دینا شروع کر دیتا ہے کہ ہمارے جسم میں کچھ تبدیلی ہو رہی ہے۔

ہارمونز ہمارے جسم کے نظام کو ترتیب دیتے ہیں، ان کا ہمارے جسم میں انتہائی اہم کردار ہوتا ہے، ان ہارمونز میں انسولین، میلٹنون، ایسٹروجن، کورٹیسول، ایڈرینالین، سیرٹونن، ڈوپامین، وغیرہ شامل ہیں ان میں سے ہر ایک ہارمون کا ایک خاص فنکشن ہوتا ہے، اگر ان میں سے کوئی ایک ہارمون بھی غیر متوازن ہو جائے تو جسم میں کئی تبدیلیاں ظاہر ہونے لگتی ہیں۔

ایسے میں ہم کیا کھاتے اور پیتے ہیں اس بات کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے، کیونکہ ہماری غذا ہی ان ہارمونز کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور بگاڑنے کا کام سرانجام دیتی ہیں، آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں کہ کن غذاؤں سے پرہیز کر کے آپ اپنے ہارمونز کو بگڑنے سے بچا سکتے ہیں۔

صحت مند ہارمونز کے لئے ان غذاؤں سے پرہیز کریں

• اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ہارمونز صحت مند رہیں تو سب سے پہلے چینی والی غذاؤں اور چینی کا استعمال ترک کر دیں، کیونکہ آپ کے ہارمونز کے بگاڑ میں سب سے اہم کردار چینی کا ہوتا ہے، اس لئے کیک، میٹھائیاں، ٹافی، اور میٹھے مشروبات کا استعمال چھوڑ دیں۔

• دن کے اختتام پر کچھ لوگ خود کر پر سکون کرنے کے لئے ورزش کرتے ہیں تو کوئی الکوہل والے مشروبات پیتے ہیں جو ہارمونز کو غیر متوازن بناتے ہیں، اس لئے اگر ہارمونز کی صحت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو الکوہل کا استعمال ترک کر دیں۔

• کاربوہائیڈریٹ ہماری صحت کے لئے اہم جز ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لئے ہم کئی غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں لیکن ہمیں اس بات کا بھی خیال رکھنا ہے کہ کہیں ہم ضرورت سے زیادہ تو روزانہ کی بنیاد پر کاربوہائیڈریٹ کا استعمال تو نہیں کر رہے کیونکہ اس کا ضرورت سے زائد استعمال بھی آپ کے ہارمونز میں بگاڑ پیدا کرتا ہے۔

• ہم میں سے اکثر لوگ کافی شوق سے پیتے ہیں اور اس کے بے شمار فوائد بھی ہیں لیکن اگر کافی کو بھی بے دریغ استعمال کریں گے تو یہ ہارمونز کو نقصان پہنچا سکتی ہے، اس لئے کافی کا استعمال بھی ایک حد تک کریں۔

You May Also Like :
مزید

Hormones Control Karne Ka Tarika

Hormones Control Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Hormones Control Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.