ہارمونز سمیت خواتین کی مختلف بیماریوں کا علاج ڈاکٹر بلقیس نے کیا بتایا؟ جانیں

image

خواتین کے ساتھ صحت سے متعلق مسائل دن نہ دن خطرناک ہوتے جا رہے ہیں اور ہارمونز کے نظام میں بگاڑ کی وجہ سے ان میں بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں جو کہ مستقبل میں جان لیوہ بھی ثابت ہوتے ہیں۔ اس لئے خواتین کو چاہیئے کہ وہ اپنے اندر ہونے والی ہر تبدیلی اور تکلیف سے متعلق اپنے معالج سے ضرور مشورہ لیں تاکہ وہ صحت مند رہ سکیں ۔

ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس کے مطابق '' آج کل خواتین میں PCOS یعنی Polycystic Ovaries Syndrome کی بیماری بہت عام ہے جوکہ ہارمون کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ غیر متوازن غذا ہے کیونکہ ہم جو ہم کھاتے ہیں وہی جسم پر اثر نظر آتا ہے۔ وہی غذا ہمارے خون کا حصہ بنتی ہے اور اسی وجہ سے بیماریاں بنتی ہیں“-

آج کل لڑکیاں کھانے میں دودھ کا استعمال نہیں کرتیں، نہ سالن والی غذاؤں کو زیادہ استعمال کرتی ہیں اور نہ ورزش کرتی ہیں۔ یہ وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے کیلشئیم اور پروٹین کی کمی تو ہوتی ہی ہے ساتھ ہی ہارمونز میں بھی بگاڑ پیدا ہوتا ہے جو کہ بانج پن کی وجہ بنتے ہیں۔

ٹپ 1 :

اس مسئلے کا حل بتاتے ہوئے ڈاکٹر بلقیس نے ایک ٹپ بھی بتائی: '' خواتین کو چاہیے کہ میتھی کا استعمال زیادہ کریں چاہے کھانے میں کھائیں یا قہوہ بنا کر پیئیں۔ کیونکہ ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے ہی بانجھ پن پیدا ہوتا ہے اور میتھی میں ہارمونل انزائمز پائے جاتے ہیں جو اس مسئلے کے حل میں مفید ہے''۔

ٹپ 2 :

اس حوالے سے ایک اور ٹپ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: ''مخصوص ایام میں بے قاعدگی بھی اگر ہو جائے تو ایسی خواتین بینگن کا استعمال کریں اس کے علاوہ جامن کے پتوں کا قہوہ بنا کر پئیں''- یہ دونوں اجزاء پی سی او جیسے مسائل کو ختم کرنے اور ماہواری کی پیچیدگیوں کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

ٹپ 3 :

وہ خواتین جو ان اندرونی مسائل کی وجہ سے بے اولاد ہیں ان کو چاہیئے کہ وہ '' مولی کے بیج '' روزانہ رات کو سونے سے قبل نیم گرم پانی سے کھا کر سوئیں، یہ ایک قدرتی سبزی ہے جو حمل کے ٹہر میں ان کے لئے مفید ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس میں ایسے انزائمز ہوتے ہیں جو اووری اور نظامِ حمل کے افعال کو طاقت دینے کا کام کرتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Hormones Or Khawateen Ki Mukhtalif Bimarion Ka Ilaj

Hormones Or Khawateen Ki Mukhtalif Bimarion Ka Ilaj - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Hormones Or Khawateen Ki Mukhtalif Bimarion Ka Ilaj. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.