کورونا وائرس دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے، اس وائرس کی علامات عام کھانسی، نزلے سے مشابہہ ہیں لیکن بر وقت احتیاط نہ کی جائے تو یہ اموات کا باعث بنتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس وائرس سے وہ ہی شخص بچ سکتا ہے جس کی قوت مدافعت مضبوط ہو اور جو وٹامن سی سے بھرپور غذاؤں کا انتخاب کرے۔
قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے کچھ خاص غذائیں جن کے استعمال سے ہم اِس وائرس سے بچ سکتے ہیں وہ یہ ہیں:
1: آملہ

آملہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے اور اِس میں اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات ہوتی ہیں جو قوت مدافعت کو بڑھانے میں ہماری مدد کرتی ہیں۔
2: تلسی اور ادرک کی چائے

کورونا سے بچنے کے لئے تلسی اور ادرک کی چائے لازمی پیئیں۔ اس سے نزلہ زکام میں مفید ہونے کے ساتھ آپ کی مدافعت بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
3:ُ شہد، تلسی اور ادرک

تلسی کے پتے اور ادرک کو پیس کر شہد میں ملاکر استعمال کرنا کورونا وائرس سے بچنے کا ایک ٹانک ہے۔ آپ کو چاہئے کہ دن میں دو مرتبہ اس کو استعمال کریں۔
4: ہلدی والا دودھ

ہلدی والے دودھ اپنی غذا میں ضرور شامل کریں، یہ قوتِ مدافعت کے بڑھاؤ میں آپ کے لئے بہترین رہے گا۔
5: دار چینی اور لونگ

دار چینی اور لونگ کی چائے کا استعمال بھی مدافعت کے بڑھاؤ میں مفید ہے۔
6: یوگا

گھر میں بیٹھ کر آپ ورزش اور یوگا ضرور کریں تاکہ آپ فعال رہ سکیں۔
ان اجزاء کا غذا میں استعمال نہ صرف آپ کی قوتِ مدافعت میں اضافہ کرے گا، بلکہ جسم کی دیگر جملہ امراض بیماریوں میں بھی مددگا ثابت ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی آپ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں تاکہ آپ کا گلہ خشک نہ ہو اور کھانسی کا عارضہ نہ بڑھے۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔