اس کا ذرا سا استعمال جلد،معدے اور جوڑوں کے مسائل کو کم کرنے میں کرے آپ کی مدد اور دے آپکو بہترین نتائج

image
جائفل کا استعمال خواتین تقریباً ہر کھانوں میں ہی استعمال کرتی ہیں۔ لیکن کیا آپ اس کے حیرت انگیز فوائد سے آشنا ہیں؟

جائفل میں وٹامن اے، وٹامن سی اور آئرن پایا جاتا ہے جو ہماری صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔ جائفل میں بڑی مقدار میں میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے جس سے جسم کے مختلف درد کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ جائفل کی تاثیر گرم اور طاقت بخشنے والی ہوتی ہے جبکہ اس کی خوشبو کافی تیز ہوتی ہے۔

فوائد

  • * معدے کے تمام مسائل جائفل کی چھوٹی خوراک سے حل ہو جاتے ہیں۔

  • * جوڑوں کے درد کے لئے جائفل کا استعمال بہترین ہے جبکہ یہ دماغی دباؤ کو بھی ختم کرتا ہے۔ 

  • * جائفل کھانے سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔

  • * نیند کے تمام مسائل جائفل کھانے سے ختم ہو جاتے ہیں۔

  • * اس کو درد کش دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

  • * جائفل کے تیل کو سرسوں کے تیل میں ملا کر جوڑوں کی پرانی سوزش پر مالش کرنے سے فائدہ حاصل ہوتا ہے جبکہ تھوڑا گرم کر کے لیپ کرنے سے سر میں درد، سر کا بھاری پن بھی دور ہو جاتا ہے۔

  • * قبض، گیس کے مسائل، معدے کے مروڑ اور السر میں بھی جائفل کا استعمال بہت مفید ہے۔

  • * جائفل جلد کی صحت کے لئے بہترین ہے۔ یہ جلد کو چمکدار اور ہموار بناتا ہے۔ اس کے پاؤڈر کو دودھ اور شہد میں ملا کر ماسک بنا کر جلد پر لگا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Jaipal Ke Fawaid

Jaipal Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Jaipal Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.