جامن کی گھٹلیوں کا پاؤڈر بنا لیں اور بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں شوگر کے مریض نتائج دیکھ کر استعمال کو معمول بنالیں گے

image

شوگر کی تکلیف دہ بیماری سے ہر کوئی جان چھڑانا چاہتا ہے لیکن یہ کوئی آسان بات تو نہیں ہے اس لیئے اس کو کنٹرول میں رکھیں تاکہ اس سے ہونے والی مذید تکلیفوں سے خود کو بچا سکیں اور صحت مند رہنے کی مکمل کوشش کر سکیں۔ جامن میں وٹامن اے، آئرن، فاسفورس، میگنیشئیم، پوٹاشئیم، سوڈیم، وٹامن بی سکس، نائسن، ربوفلامن اور تھائیمن وغیرہ پایا جاتا ہے جوکہ اس کو مفید بنانے میں موثر ثابت ہوتے ہیں۔ جامن تو آپ یقیناً کھاتے ہی ہوں گے اور اگر آپ کو شوگر کنٹرول کرنے کے لیئے جامن کھانا پڑے تو بتائیں ہے نا آسان سا نسخہ۔ چلیں بتاتے ہیں آپ کو کہ کس طرح شوگر کنٹرول کرنے میں جامن آپ کی مدد کرسکتا ہے۔

طریقہ:

• جامن کی گھٹلیوں کو دھو کر ان کو سکھا کر اچھی طرح پیس لیں تاکہ باریک پاؤڈر تیار ہوجائے۔

• اور اس کو ایک مرتبہ چھان لیں تاکہ باریک سے باریک پاؤڈر آپ کو مل سکے۔

• اس کو روزانہ نہارمنہ سادے پانی یا نیم گرم پانی کے ساتھ پھانک لیں۔

اس سے نہ صرف شوگر کنٹرو میں آئے گا بلکہ جسم سے فاضل مادوں کا بھی اخراج باآسانی ہوجائے گا۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Jamun Ke Beach Ke Fayde

Jamun Ke Beach Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Jamun Ke Beach Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.