ان 5 جڑی بوٹیوں کو جوڑوں کے درد میں کمی کے لیے استعمال کریں اور پھر کمال دیکھیں

image
چلنے پھرنے کے لئے بھرپور توانائی کے ساتھ گھٹنوں اور جوڑوں کا بھی مضبوط ہونا بہت اہم ہے۔ جتنے طاقتور گھٹنے ہوں گے اتنی ہی بہتر چہل قدمی کرنے کی صلاحیت ہمارے اندر ہوگی۔ ہم بتاتے ہیں آپ کو ایسی کارآمد جڑی بوٹیاں جن کا استعمال بنائے آپ کے گھٹنوں اور جوڑوں کو طاقتور اور توانا۔۔۔

1: ایلو ویرا:

ایلو ویرا میں دو سو سے زائد ایکٹیو امائنوایسڈز، وٹامنز اور اینٹی آکسی ڈینٹس پائے جاتے ہیں جو آپ کو گھٹنوں اور جوڑوں کے درد میں راحت فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ آپ چاہیں تو اس کا جیل گھٹنوں پر لگاکر مالش کرلیں یا پھر اس کے جیل کو سرسوں کے تیل میں پکا کر ایلوویرا آئل بنالیں اور روزانہ اس کی مالش کریں۔

2: یوکلپٹس:

یوکلپٹس کے تیل میں ایکلپٹول کمپاؤنڈ ہوتا ہے جو خون کی گردش میں تیزی فراہم کرتا ہے ۔ جس سے ہڈیوں میں کھچاؤ، درد اور سوزش کی شکایت ختم ہوجاتی ہے۔

3: ادرک کا تیل:

ادرک صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس کا تیل ہڈیوں، جوڑوں اور گھٹنے کی شکایات کے لیے انتہائی مفید ہے ۔اس میں اینٹی بیکٹیریل اور سوزش کو دور کرنے والی خصوصیات شامل ہیں

4: گرین ٹی

گرین ٹی یا سبز چائے ایک راحت بخش مشروب جو آپ کو گھٹنوں کے درد میں ریلیف فراہم کرتا ہے۔

5: ہلدی

ہلدی میں لاتعداد اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی وائرل، اینٹی بیکٹیریل، وٹامن سی، وٹامن ای، وٹامن کے ، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، پروٹین اور زنک اور اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ جوڑوں اور گھٹنوں کی تکلیف کے علاوہ سوزش اور جینیاتی بیماریوں میں بھی مفید ہے۔
You May Also Like :
مزید

Jari Boti Se Joron Ka Ilaj

Jari Boti Se Joron Ka Ilaj - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Jari Boti Se Joron Ka Ilaj. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.