پیٹ کی بجائے جگر میں حمل ٹہر گیا ۔۔ جانیئے خاتون کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟

image

خاتون کا حمل پیٹ کے اندر موجود رحمِ مادر کے بجائے جگر میں ٹہر گیا۔ جس پر سب کو تشویش ہو رہی ہے کہ ایسا کس وجہ سے ہوا۔ کینیڈا میں رہنے والی ایک 33 سالہ خاتون کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ مینیٹوبا، کینیڈا میں چلڈرنز ہاسپٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر مائیکل ناروے نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں اس حوالے سے بتایا جسے اب تک ساٹھ لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ: '' خاتون 7 ماہ کی حاملہ تھی۔ لیکن شدید بیمار تھی اور اندرونی طور پر پیچیدگیوں کا شکار تھی۔

جب ان کا الٹراساونڈ کیا گی تو معلوم ہوا کہ رحمِ مادر میں بچہ موجود نہیں، البتہ پورا ایمبریو جگر میں داخل ہوچکا ہے۔ ان کی جان بچانے کے لیے فوری آپریشن کیا گیا، جس میں جگر سے چپکے ہوئے فیٹس کو نکالا گیا۔ خاتون تو زندہ بچ گئیں۔ البتہ وہ بچہ ضائع ہوگیا۔ '' ڈاکٹر نے مذید بتایا کہ: '' اب تک ایسے کئی کیسز سامنے آچکے ہیں، ایسے حالات میں اگر ماں کو بچا لیا جاتا ہے تو بچے مر جاتے ہیں اور اگر بچے کو بچایا جائے تو ماں کی جان جا سکتی ہے۔ ایسا رحمِ مادر اور جگر دونوں کے کمزور ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ''

You May Also Like :
مزید

Jigar Mein Hamal

Jigar Mein Hamal - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Jigar Mein Hamal. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.