بچے ہوں یا بڑے چلنے پھرنے بھاگ دوڑ کرنے اور خصوصاً اٹھتے بیٹھتے ان کی ہڈیوں کے چٹخنے کی آوازیں آتی ہیں ساتھ ہی ہڈیوں، ٹانگوں، ہاتھوں اور جسم میں مختلف جگہوں پر درد کی شکایت رہتی ہے، جس کا عام خیال یہی ہے کہ آپ کی ہڈیوں میں کمزوری آگئی ہے، جسم میں کیلشیئم کی کمی ہوگئی ہے ۔ ہڈیوں کی کمزوری کا تعلق اب ہرگز عمر سے نہیں رہا کیونکہ مناسب خوراک نہ ملنے سے ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں۔ خواتین میں گھٹنوں کے درد کی شکایت اکثر رہتی ہے اور وہ گھر کے کام کاج کے دوران فعال نہیں رہ پاتی ہیں۔ لہٰذا اپنے کچن کی طرف ایک نظر ڈالیں اور ان چیزوں کو خوراک میں شامل کرلیں، ان سے آپ کی ہڈیوں کی کمزوری قابو میں آجائے گی اور آہستہ آہستہ آپ کی شکایت دور ہوسکتی ہے۔
طریقہ:
٭ روزانہ نہارمنہ سفید تل ایک چمچ ایک گلاس پانی کے ساتھ چبا کر کھائیں اس سے آپ کی ہڈیوں کو قدرتی طور پر طاقت ملے گی اور آپ سکون محسوس کریں گی۔
٭ روزانہ ایک چمچ گڑ کے ساتھ بھنے ہوئے چنے دن میں ایک مرتبہ لازمی کھائیں، یہ کیلشئیم بڑھانے میں مدد دے گا۔
٭ ایک چمچ میتھی دانوں کو رات بھگو کر رکھیں صبح اٹھ کر وہ دانے چبا کر کھالیں اور بھیگا ہوا پانی بھی پی لیں۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔