سردی میں زیادہ ٹھنڈ لگتی ہے تو ۔۔ جانیے گھر میں موجود وہ کون سے مصالحے ہیں جو جسم کو گرم رکھتے ہیں؟

image

ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں ،سرد موسم،اور ایسے میں اگر غذائیں بھی ایسی کھائی جائیں جو کہ جسم کو مزید ٹھنڈا کر دیں تو موسم کا مزا کرکرا ہو جاتا ہے۔لیکن اگر یہی موسم ہو اور موسم کے لحاظ سے ڈرائی فروٹس،ساگ،پائے،سوپ ،نہاری اور دوسری بھاری بھرکم غذائیں کھائی جائیں تو موسم کا لطف دوبالا ہو جائے گا ۔اپنے جسم کو مو سم کی مطابقت سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ہمیں ایسے مصالحوں اور ایسے کھانوں کا انتخاب کرنا ہو گا جو کہ ہمارے بدن کو گرمی پہنچائیں ۔یہاں ہم کچھ ایسی غذائوں یا مصالحوں کی بات کریں گے جو کہ جسم کو گرم رکھتی ہیں اور توانائی پہنچانے کا ذریعہ بنتی ہیں۔

ڈرائی فروٹس:۔

ڈرائی فروٹس ہمارے لئے قدرت کا انمول تحفہ ہیں ۔اس کے استعمال سے نہ صرف آپ چاق وچوبند رہتے ہیں بلکہ یہ توانائی کا خزانہ ہیں۔یہ آپ کو بھرپور انرجی دینے کے ساتھ ساتھ جسم میں گرمی پیدا کرتے ہیں ۔خاص کر انجیر اور کھجور پاور بوسٹر کہلائے جا سکتے ہیں۔یہ آئرن اور کیلشئیم سے بھرے ہو ئے ہیں ،اس کے ساتھ بادام اور اخروٹ کولیسٹرول گھٹانے میں مددگار ہیں ۔چونکہ اس میں مختلف قسم کی شکر،چکنائی اور کاربو ہائیڈ ریٹس ہوتے ہیں اس لئے اس کو دن بھر میں ایک مٹھی سے زیادہ نہیں کھانا چاہیے۔

دیسی گھی کا استعمال:۔

دیسی گھی کا استعمال بھی سردی کی شدت کو کم کر دیتا ہے۔دن بھر میں ایک چمچ دیسی گھی آپ کی دن بھر کی ضرورت کو پورا کر دیتا ہے۔یہ آپ کے بدن کو گرمی پہنچاتا ہےاس میں سیچوریٹڈ بانڈ پر مشتمل چکنائی ہوتی ہے،جس کی وجہ سے فری ریڈیکل بہت کم بنتے ہیں ۔

شہد کا استعمال:۔

شہد قدرتی طور پر گرم تاثیر رکھتا ہے۔سردیوں میں شہد کے استعمال کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کو ناشتے میں روٹی اور دیسی گھی کے ساتھ کھائیں،دن میں ایک دفعہ گرم پانی میں گھول کر پئیں،نزلہ،زکام اور کھانسی میں شہد کو ہلکا گرم کر کے اس میں کالی مرچ یا ادرک ڈال کر کھائیں ۔

گرم مصالحے:۔

گرم مصالحے جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ گرم ہو تے ہیں ان کی تاثیر گرم اور خشک ہے۔لونگ،کالی مرچ،بڑی الائچی،ہری الائچی،دارچینی یہ سب ہماری صحت کے لئے بہترین ہیں۔ان میں کچھ مصالحے اینٹی آکسیڈینٹس بھی ہیں،گرم مصالحے میں شامل لونگ سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے،بڑی کالی الائچی اور ہری الائچی سے سانس کے مرض اور پیٹ کی تکلیف میں افاقہ ہوتا ہے۔کالی مرچ سے سینے کے دبائو میں افاقہ ہوتا ہے۔جبکہ دارچینی اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔

جڑوالی سبزیاں :۔

سردیوں میں بہترین ہری بھری سبزیاں اپنی بہار دکھا رہی ہوتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ جڑ والی سبزیاں جس میں لہسن،پیاز،ادرک،آلو،مولی،گاجر،مٹر وغیرہ بھی وافر مقدار میں مارکیٹ میں موجود ہوتے ہیں ۔یہ ہماری جسمانی صحت کے لئے بہت فائدے مند ہیں ۔ان کا استعمال جسم کو توانائی کے ساتھ ساتھ آنکھیں،دل و دماغ،پیٹ،تیزابیت،دوران خون اوربینائی کے لئے بھی فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Jism Ko Energy Dene Wale Garam Masala

Jism Ko Energy Dene Wale Garam Masala - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Jism Ko Energy Dene Wale Garam Masala. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.