اگر آپ نہیں چاہتے کہ کھانے سے آپ کا وزن بڑھے تو بتائے گئے اس طریقے کو اپنائیں اور وزن میں کمی پائیں

image

خواتین اپنی صحت سے متعلق سوچیں نہ سوچیں مگر وہ اس بات پر ضرور زور دیتی ہیں کہ ان کا وزن ہر گز نہ بڑھے اور اس کے لئے وہ اتنی زیادہ محنت کرتی ہیں سارا دن کام تو کرتی ہیں لیکن دن میں ایک سے دو وقت کا کھانا بھی ترک کردیتی ہیں اور جسم کو بغیر خوراک کے چلاتی رہتی ہیں جس ے ان کے جسم میں کمزوری ہوجاتی ہے۔ اور کچھ خواتین ایسا بھی سوچتی ہیں کہ ہم ہر طرح کا کھانا کھائیں لیکن وزن نہ بڑھے کیونکہ گھر میں جب سب کے لئے مذیدار کھانا بنتا ہے تو ہم کیوں نہ کھائیں۔

وزن سے متعلق ماہرینِ صحت کہتے ہیں کہ ؛ '' کھانا اعتدال میں رہ کر کھائیں، سب کچھ کھائیں دن میں تین وقت کھائیں لیکن ایک پلان کے تحت جس میں ایک وقت کے کھانے میں فائبر بھی ہو، کاربوہائیڈریٹ بھی، پروٹین بھی اور کیلشئیم سمیت ضروری میگنیشئم بھی۔''

مگر کھانا کس طرح کھائیں کہ وزن نہ بڑھے۔۔۔؟ :

ہر چیز ایک پلان کے تحت چلتی ہے جب ہی اس میں توازن برقرار رہتا ہے۔ اور اگر آپ اپنی خوراک میں توازن رکھنا چاہتے ہیں ساتھ میں وزن نہ بڑھنے کی خواہش بھی رکھتی ہیں تو اب چلیں اس پلان کے تحت کھائیں سب کچھ اور کریں وزن بھی کم وہ بھی اتنی آسانی سے۔۔

پلان:

آج ہم آپ کو ناشتے سے لے کر رات کے کھانے تک ایک مکمل ڈائٹ پلان بتا رہے ہیں جس کو روزانہ کی روٹین میں آپ شامل کرلیں اس طرح نہ تو وزن کم کرنے کے لئے کسی چیز کو کھانے میں دل مارنا پڑے گا اور نہ ہی آپ کو کوئی پریشانی ہوگی۔

ناشتہ:

• پیٹ بھر کر ناشتہ کریں اس میں جو کچھ کھانا چاہتے ہیں آپ استعمال کریں کوئی روک ٹوک نہیں بس چائے اور فروٹ کے جوسز کو ہر گز ناشتے میں استعمال نہ کریں بلکہ اس کی جگہ سادی بغیر دودھ کی چائے کا استعمال مفید ہے۔

دو گھنٹے بعد:

ناشتے سے ایک یا دو گھنٹے بعد اکثر لوگوں کو کچھ کھانے کا دل چاہ رہا ہوتا ہے ہلکی پھلکی بھوک بھی لگنے لگتی ہے ایسے میں آپ ایک سے دو پھل کا استعمال کرلیں یا دہی اور کھیرے یہ سب سے بہےتر طریقہ ہے ہلکی پھلکی بھوک کو کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ ساتھ پیٹ کی ضرورت پوری کرنے کا۔

دوپہر کا کھانا:

دوپہر کے کھانے میں آپ چاول کا استعمال کر رہی ہیں تو ہر گز روٹی ساتھ میں نہ کھائیں اور کھانے سے قبل پانی پیئیں۔ کھانے میں سبزی یا سلاد کا استعمال کرلیں۔ کچھ اور اگر نہیں ہے سلاد میں تو ایک پیاز کا استعمال ہی بہت ہے۔

شام کے وقت:

شام کے وقت آپ چائے کے ساتھ ایسے سنیکس لیں جو آئلی نہ ہوں تاکہ کیلوریز بڑھ نہ سکیں۔ بسکٹس وغیرہ لے لیں۔

رات کا کھانا:

رات کے کھانے میں چاول ہر گز استعمال نہ کریں اور کوشش کریں کہ ہلکی خوراک لیں۔

میٹھا:

میٹھے کے شوقین ہیں تو اس میں احتیاط کریں اور ہفتے میں ایک مرتبہ میٹھا استعمال کریں تاکہ چربی نہ بڑھے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Jismani Wazan Barhane Se Rokne Ka Tarika

Jismani Wazan Barhane Se Rokne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Jismani Wazan Barhane Se Rokne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.