وزن بھی کم ہوگا اور چہرہ بھی حسین ۔۔ خواتین کو کیری کی چٹنی کیوں کھانی چاہیئے؟ جانیئے اس کے زبردست فائدے

image

گرمی میں کھٹی میٹھی کیریاں کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے، خواتین کیریوں کی منفرد چٹنیاں بھی بہت بناتی ہیں جنہیں وہ خود تو شوق سے کھاتی ہی ہیں بلکہ بچے اور بڑے بھی کیری کو خوب پسند کرتے ہیں۔ مرچ مصالحے لگا کر رکھی جانے والی کیریاں جہاں منہ کا مزہ دوبالا کرتی ہیں وہیں اس کی چٹنی کھانے کے کچھ زبردست سے فوائد بھی ہیں۔ آج ہماری ویب وومن کارنر میں خواتین کے لئے کیری کی چٹنی کھانے کے زبردست فائدے ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جن کو جاننے کے بعد آپ بھی کیری کی چٹنی روزانہ استعمال کرنا شروع کردیں گے۔

فائدے:

٭ کیری کی چٹنی کھانے سے وزن کم ہوتا ہے اور آپ کا میٹابولزم تیز رفتاری سے کام کرنے لگتا ہے جس سے نہ صرف آپ کا کولیسٹرول کم ہوتا ہے بلکہ جسم میں بننے والی اضافی چربی بھی گھٹنے لگتی ہے۔

٭ کیری کی مزیدار چٹنی کھانے سے جلد پر موجود اضافی آئل کنٹرول ہوتا ہے کیونکہ اس میں کیلیفائن ریشے ہوتے ہیں جو آئل کنٹرول کرنے والی کریموں میں بھی شامل ہوتے ہیں اور یہ جلد کو بھی آئل سے پاک بناتے ہیں تاکہ آپ رہیں خوبصورت اور جلد نظر آئے صاف شفاف۔

٭ معدے کی تیزابیت اور ہاضمے کی کمزوری کو دور کرنے کے لئے کیری بہت فائدے مند ہے اور اس کو چٹنی بنا کر کھانے سے یہ ہر قسم کے کھانے کو جلد از جلد ہضم کر دیتی ہے۔

٭ وہ خواتین جن کو موڈ سوئنگ کی شکایت زیادہ رہتی ہے وہ اس چٹنی کو روزانہ استعمال کریں یہ موڈ کو بہتر بنانے اور چڑچڑاہٹ سے بچانے کا کام کرتی ہے۔

٭ حاملہ خواتین کے لئے کیری کی چٹنی متلی اور قے سے بچانے کا کام کرتی ہے ، ساتھ ہی یہ ہلکے پھلکے جسمانی درد سے بھی بچاتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Kairi Ki Chutney Ke Khaas Fayde

Kairi Ki Chutney Ke Khaas Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Kairi Ki Chutney Ke Khaas Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.